منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں ملی ٹینٹوں کے گروہ کوبے نقاب کیاگیا:پولیس

تین گرفتار‘ٹپر سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in مقامی خبریں
A A
جموں میں ملی ٹینٹوں کے گروہ کوبے نقاب کیاگیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

جموں///
جموں پولیس نے صوبے میں ملی ٹینٹوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۸؍او ر۹ نومبر کی درمیانی شب جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار قومی شاہراہ پر ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اس دوران ایک اوئیل ٹینکر ‘ جو شاہراہ پر رکا پڑا تھا کو آگے بڑھنے کو کہا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اوئیل ٹینکر انورنمنٹ پارک کے نزدیک اچانک رک گیا چنانچہ پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی نے ڈرائیور سے آگے بڑھنے کی استدعا کی تاہم اوئیل ٹینکر کے ڈرائیور نے یو ٹرن لیا اور نروال کے قریب گاڑی کو روکا۔
ترجمان کے مطابق پیٹرولنگ پارٹی کو معلوم ہوا ہے کہ اوئیل ٹینکر کو دو مرتبہ آگے بڑھنے کو کہا گیا لیکن وہ پیچھے جا رہا ہے جس پر پولیس ٹیم کو شک ہوا اور ڈرائیور سے کچھ سوالات پوچھے تاہم ڈرائیور پولیس پارٹی کے ساتھ الجھ پڑا جس کے بعد ڈرائیور اورگاڑی میں سوار مزید دو افراد کو حراست میں لے کر اْن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر ۲۸۴کے تحت کیس درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت ڈرائیورمحمد یاسین ولد محمد اسماعیل ساکن پوچھل پانپور، فرہان فاروق ولد فاروق احمد ساکن درنگہ بل پانپور اور فاروق احمد ولد عبدالعزیز بٹ ساکن درنگہ بل پانپور کے بطور کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی کارروائی کے بعد جموں پولیس نے اس حوالے سے کشمیر پولیس کے ساتھ رابط قائم کرکے گرفتار شدگان کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کو کہا۔اْن کے مطابق کشمیر پولیس نے بتایا کہ ٹینکر ڈرائیور یو ایل اے پی کیس میں پولیس کو مطلب ہے او روہ ممنوع تنظیم جیش کا قریبی ساتھی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈرائیور نے سخت پوچھ تاچھ کے بعد پولیس کو بتایا کہ وہ جموں ہتھیار وں کی سمگلنگ کے لئے آیا ہوا تھا اور جیش کے پاکستانی ہینڈلر شہباز نے جموں سے ہتھیار اْٹھا کر کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
پولیس بیان کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ڈرائیور نے بتایا کہ اْس نے ہتھیار اور گولہ بارود اوئیل ٹینکر میں چھپائے ہیں۔
پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں اوئیل ٹینکر سے ۳؍اے کے۶۵رائفلیں‘ایک پستول‘نو میگزین‘۱۹۱گولیوں کے راونڈ‘۶گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی ٹی سرینگر ہاتھاپائی پانچ طلبا معمولی زخمی:پولیس

Next Post

پونچھ : حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
رنگریٹ میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی اپنی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کیا

پونچھ : حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.