ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے جیت کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

ایڈیلیڈ// کین ولیمسن (61) اور لوکی فرگوسن (22/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعہ کو آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے سامنے 186 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آئرلینڈ صرف 150 رنز بنا سکی۔
طویل عرصے سے خراب فارم میں چل رہے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک لے گئے۔ ولیمسن کی اننگز نے نیوزی لینڈ کو 200 رنز تک پہنچا دیا لیکن جوشوا لٹل نے 19ویں اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے انہیں 185 رنز تک محدود کر دیا۔
آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور اینڈریو بالبرنی نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، حالانکہ دیگر بلے باز اس آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اسٹرلنگ نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 جبکہ بلبیرنی نے 25 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی اسپن کھیلنے میں ناکامی ایک بار پھر آڑے آگئی اور ایش سوڈھی اور مشیل سینٹنر کی جوڑی ان کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ دونوں نے درمیانی اوورز میں چار وکٹیں لے کر رن ریٹ پر لگام ڈالی جس سے آئرلینڈ ابھر نہیں سکا۔
نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں سرفہرست رہ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی چیمپئن آسٹریلیا سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، حالانکہ اس کا رن ریٹ پانچ پوائنٹس والے انگلینڈ سے بھی بدتر ہے۔ جو اپنا آخری گروپ مرحلے کا میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ فن ایلن نے اپنی ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا، انہوں نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔
انہوں نے ڈیون کونوے کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت داری کی، حالانکہ کونوے 33 گیندوں پر صرف 28 رنز ہی بنا سکے۔
ولیمسن نے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے اس دھماکہ خیز آغاز کا فائدہ اٹھایا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی ففٹی بنائی۔ ڈیرل مچل نے ولیمسن کا ساتھ دیا، انہوں نے 21 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے جب کہ دونوں نے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ جوشوا لٹل نے 19 ویں اوور میں ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 185 رنز تک محدود کر دیا۔
اس کے علاوہ گیرتھ ڈیلانی نے دو جبکہ مارک ایڈیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے۔ اینڈریو بالبرنی اور پال اسٹرلنگ نیوزی لینڈ سے میچ چھین رہے تھے لیکن آئرلینڈ کی اسپن کھیلنے میں ناکامی ایک بار پھر آڑے آگئی۔ ایش سوڈھی اور مچل سینٹنر کی جوڑی نے درمیانی اوورز میں رن ریٹ پر قابو پانے کے لیے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سوڈھی نے اسٹرلنگ اور لورکن ٹکر کو آؤٹ کیا جبکہ سینٹنر نے بالبرنی اور ہیری ٹییکٹر کی وکٹیں لیں۔ پہلے آٹھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنانے کے بعد آئرلینڈ اگلے سات اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 35 رنز بنا سکی۔
جارج ڈوکریل (23) نے آخر میں کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ صرف شکست کے مارجن کو ہی کم کر سکے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہنواز ڈاہانی کی ویرات کوہلی کو ایک دن پہلے سالگرہ کی مبارک باد

Next Post

ہماچل میں دوبارہ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت بننا یقینی ہے : نڈا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

ہماچل میں دوبارہ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت بننا یقینی ہے : نڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.