ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دنیا کی حالت ٹھیک نہیں، ہندستان خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-23
in مقامی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہیں اور کئی ممالک سنگین اقتصادی بحران کا شکار ہیں، اس دوران ہندوستان خود کو عالمی بحران سے بچانے کیلئے مسلسل نئے اقدامات کر رہا ہے اور خطرہ مول لے رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات اس وقت عالمی بحرانوں سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے اور حکومت ملک میں انٹرپرائز، روزگار اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کے روزگار میلے کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر ہندوستان خود کو کووڈ۱۹؍اور عالمی اقتصادی بحران سے اگر خود کو بچانے میں کامیاب رہا ہے تو یہ اس لئے ممکن ہوپارہا ہے کیونکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ملکی معیشت کی وہ خامیاں دور کر دی ہیں جو رکاوٹیں پیدا کرتی تھیں۔ اس پروگرام میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مختلف عہدوں کیلئے منتخب۷۵ہزار امیدواروں کو تقرری خط تقسیم کیے گئے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے ۔ سات آٹھ برسوں میں ہم دسویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں‘‘۔
مودی نے کہا کہ اس وقت دنیا کے حالات ٹھیک نہیں اور بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں اور کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری سمیت کئی مسائل اپنے عروج پر ہیں۔ کووڈ۱۹وبائی مرض کے مضر اثرات سو دنوں میں ختم ہونے والے نہیں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا’’لیکن اس کے باوجود ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ مسلسل نئی نئی پہل کرکے ، تھوڑا سا خطرہ مول لے کر یہ کوشش کررہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو دنیا میں پھیلے بحران سے بچا سکیں، اس کے ہمارے ملک پر کم اثرات ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا امتحانی دور ہے لیکن آپ سب کے آشیرواد اور آپ سب کے تعاون سے ہم اب تک بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ اس لیے ممکن ہو رہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ملکی معیشت کی وہ خامیاں دور کر دی ہیں، جو رکاوٹیں کھڑی کرتی تھیں۔
خیال ر ہے کہ کووڈ۱۹سے عالمی سپلائی چین میں خلل، یوکرین کی جنگ سے ایندھن اور اجناس کی منڈی میں اتھل پتھل کے درمیان اس وقت امریکہ اور یورپ میں افراط زر اپنے عروج پر ہے ۔ وہاں کے مرکزی بینک افراط زر کو روکنے کے لیے شرح سود بڑھا رہے ہیں جس سے ہندوستان جیسے ممالک کی کرنسیوں کی شرح تبادلہ پر دباؤ پڑ رہا ہے ۔ اس کے باوجود ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک بنا ہوا ہے ۔
مودی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور سیاحت وہ دو شعبے ہیں جن میں بڑی تعداد میں ملازمتیں ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مرکزی حکومت ان پر بہت جامع انداز میں کام کر رہی ہے ۔ پوری دنیا سے کمپنیوں کے ہندوستان آنے‘ ہندوستان میں اپنی فیکٹریاں لگانے اور دنیا کی مانگ کو پورا کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زراعت، پرائیویٹ سیکٹر، چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کی مضبوطی کے لیے ماحول بنا رہی ہے ۔ یہ ملک کے سب سے بڑے روزگار دینے والے شعبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت نوجوانوں کو ملک کی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیت دینے کی ایک بڑی مہم چل رہی ہے ۔ اعلیٰ تعلیم کے سینکڑوں نئے ادارے بھی بنائے گئے ہیں۔’’ ہم نے نوجوانوں کیلئے اسپیس ٹیکنالوجی کا شعبہ کھول دیا ہے ، ڈرون پالیسی کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ پورے ملک میں نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع بڑھیں‘‘۔
مودی نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں روزگار اور خود روزگار پیدا کرنے میں بینکاری نظام کی رکاوٹ کو بھی دور کر دیا گیا ہے ۔ مدرا یوجنا نے ملک کے گاووں اور چھوٹے شہروں میں انٹرپرینیورشپ کو بڑھایا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً ۲۰لاکھ کروڑ روپے کا قرض دیا گیا ہے ۔ اس میں بھی جتنے ساتھیوں کو یہ قرض ملا ہے ، ان میں ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ لوگ وہ ہیں جنہوں نے پہلی بار اپنا کاروبار شروع کیا ہے ۔مدرا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے تقریباً ۷۰فیصد خواتین ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں اپنی سرکاری رہائش چھوڑنے جا رہی ہوں

Next Post

پالتو کتوں کی رجسٹریشن کی جائے ورنہ جرمانہ عائد کیا جائے گا :ایس ایم سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

پالتو کتوں کی رجسٹریشن کی جائے ورنہ جرمانہ عائد کیا جائے گا :ایس ایم سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.