ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مودی کو گنگولی کو آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دینی چاہیے: ممتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-17
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کولکتہ//ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کو ’قوم کا فخر‘ بتاتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کریں گی ک وہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں کے سبکدوش ہونے والے صدر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دیں۔
شمالی بنگال کے لیے روانہ ہونے سے پہلے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، محترمہ بنرجی نے کہاسوراو گنگولی نہ صرف بنگال کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک فخر ہیں۔ سپریم کورٹ نے سوربھ گنگولی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کو تین سال کی توسیع دی تھی۔ جے شاہ اب بھی بی سی سی آئی کے سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن گنگولی کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں 1983 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن راجر بنی کو گنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کے نئے صدر کے طور پر منتخب کیا جانا طے ہے۔
محترمہ بنرجی نے کہا مجھے جے شاہ کے بی سی سی آئی سکریٹری کے طور پر جاری رہنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ بی جے پی کے رکن نہیں ہیں۔ اگر وہ اچھا کام کریں گے تو میں ان کا ساتھ ضرور دوں گی، لیکن اگر وہ کام نہیں کریں گے تو سوالات اٹھنا لازمی ہے۔ گنگولی کو صدر کے عہدے سے ہٹا کر ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ میں اور ملک بھر کے تمام کرکٹ شائقین جاننا چاہتی ہیں کہ یہ ان کے ساتھ کس کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بدلے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کے لیے گنگولی کا نام دیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل جگموہن ڈالمیا اور شرد پوار بھی بی سی سی آئی میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد آئی سی سی کی سربراہی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا میری وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست ہے کہ سورو گنگولی کو آئی سی سی کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دیں۔ وہ قوم کا قیمتی جوہر ہیں، انہیں بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹانا ناانصافی ہے۔ مودی کو ملک میں کھیلوں کے مستقبل کی روشنی میں اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔ سورو بنگال کے دادا ہیں، وہ بنگال کے بھائی ہیں اور کسی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہیں۔ مرکز سے میری درخواست ہے کہ اس معاملے کو سیاسی یا انتقامی نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا “سوراو گنگولی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں کرکٹ کی ایک بہت مقبول اور قابل احترام شخصیت ہیں۔ ہر کرکٹ کھیلنے والا ملک ان کے بارے میں جانتا ہے۔ یہ حیران کن اور شرم کی بات ہے کہ انہیں بی سی سی آئی سے غیر ضروری طور پر نکال دیا گیا ہے۔ میں ایک بار پھر حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جذبات سے کام نہ لے اور کرکٹ اور کھیل کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کا مڈل آرڈر پاکستان پر بھاری

Next Post

پریکٹس میچ میں سامی کی شاندار کارکردگی، ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت

پریکٹس میچ میں سامی کی شاندار کارکردگی، ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.