بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بیک ٹو وِلیج۴پروگرام کے دوران حکمرانی کا شفاف عمل ایک خاصہ ہوگا:سی ایس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in مقامی خبریں
A A
چیف ایکریٹری کی سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی مناسب فراہمی کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

جموں//
چیف سیکریٹری‘ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سول،پولیس اِنتظامیہ اور اِنتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ بیک ٹو وِلیج ۴پروگرام کے دوران حکمرانی کا شفاف عمل کا ایک خاصہ ہوگا۔
ڈاکٹر مہتا نے اَفسران پر زور دیا کہ مقامی علاقوں میں سرکاری دفاتر کے کام کے بارے میں عوامی تاثرات اِس رَسائی پروگرام کا ایک اہم جزو ہوں گے ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ عوام سے سرکاری محکموں کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کی فوری اور کار کردگی کے بارے میں تاثرات حاصل کریں۔
چیف سیکریٹری نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ تمام آن لائن پورٹلوں اور خدمات کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔اَفسران سے کہا گیا کہ وہ ہر گرام پنچایت میں گائوں کی ڈیجیٹل خواندگی کیلئے آن لائن دستیاب خدمات کا نام اور تعداد نمایاں طور پر ظاہر کریں ۔
ڈاکٹر مہتا نے ان دیہاتوں میں ترقی کی راہ میں رُکاوٹ بننے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے پنچایت سطح پر تمام محکموں کی کنورجنس میٹنگ منعقد کرنے پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے اسے ہر پنچایت میںماہانہ معمول بنانے کے لئے کہا ۔اُنہوں نے ہر محکمے اور آفیسر کو اِس اقدام کے تمام اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔
مزید برآں ، چیف سیکریٹری نے کسی نہ کسی ثقافتی یا کھیلوں کی سرگرمیوں میں عام لوگوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس موقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے’ نشا مکت‘ اور’رشوت سے پاک‘ جموںکشمیر کے فلیگ شپ پروگراموں کو ایک قدم آگے بڑھانا چاہئے۔
ڈاکٹر مہتا نے جن دیگر اقدامات کے بارے میں بات کی جس کا دورہ کرنے والے اَفسران کے ذریعہ جائز ہ لیا جائے گا‘ان میں گولڈن کارڈوں کا اجرأ ، دیہات میں گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنا، سوچھ گرامین ، پی ایم اے وائی ۔ گرامین ، خود روز گار سکیموں کی اہمیت ، عوامی تقسیم کے نظام کا کام کرنا ، زمینی پاس بکس ، ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ، پنچایتوں میں کھیل میدان ، جل جیون مشن ، یوتھ کلبوں کا کام ، سماجی بہبود اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیمیں شامل ہیں۔
اِس سے قبل پرنسپل سیکریٹری محکمہ اطلاعات و اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے میٹنگ کو اِس تجدید اقدام کے پس منظراور مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے اِس بڑے عوامی رَسائی پروگرام کے دوران حاصل کئے جانے والے مختلف پہلوئوں کا ذِکر کیا۔
کنسل نے کہا کہ یہ پروگرام اِس مہینے کے آخری ہفتہ میں منعقد ہونا ہے اور اِس سے ایک ہفتہ قبل جن ابھیان کا اِنعقاد کیا جانا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس جن ابھیان کے دوران سینئر اَفسران گائوں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کی بات سنیں گے اور مذکورہ تمام سرکاری سکیموں کے بارے میں کامیابیوں کو دیکھیں گے اور بی ٹو وِی۴ پروگرام کے بہتر اِنعقاد کے لئے ڈیلیورایبلز دیکھیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوڑی سے مونکی پوکس کے دو مشتبہ کیسوں کے نمونے منفی آئے

Next Post

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے۲۴سالہ خاتون فوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے۲۴سالہ خاتون فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.