اسے کہتے ہیںسمندروں سے گہری اور … اور آسمانوں سے بلند دوستی ‘ اسی کو کہتے ہیں… یہی تو اس کی مثال ہے‘ ایک مثال ہی سہی لیکن… لاکھوں میںایک مثال کہ … کہ خبر یہ ہے کہ چین کو پاکستانی گدھے پسند ہیں ‘ اور پاکستانی کتے بھی ۔ نہیں صاحب !ہم اتنے غیر مہذب نہیں جو پاکستانیوں کو گدھا اور کتا کہیں… ہم پاکستانیوں کو گدھے اور کتے اس لئے بھی نہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ چین نے پاکستانیوں … پاکستان کے لوگوں میں نہیں بلکہ پاکستان کے گدھوں اور کتوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے… دلچسپی ہی نہیں ظاہر کی ہے‘ بلکہ انہیں اپنے ملک در آمد کرنے کی بھی آفر کی ہے … وہ بھی باضابطہ سفارتی چینلوں کے ذریعے کی ہے ۔آپ کہہ سکتے ہیں کہ چین کیلئے پاکستانیوں … ہمارا مطلب ہے پاکستان کے لوگوں سے زیادہ کار آمدوہاں کے گدھے اور کتے ہیں… جو چین ان کو اپنے ملک در آمد کرنا چاہتا ہے وہ بھی ایک اچھی قیمت ادا کرکے… اور اس لئے در آمد کرنا چاہتا ہے کیوں کہ چین کے لوگ گدھے اور کتے کا گوشت کھاتے ہیں اور… اور بڑے شوق سے کھاتے ہیں… اتنا زیادہ کھاتے ہیں کہ وہاں اب گدھے اور کتے نایاب ہو رہے ہیں… اس لئے چین کو پاکستانیوں کی ضرورت پڑگئی ہے… ہمارا مطلب ہے کہ پاکستانی گدھوں اور کتوں کی ۔ اگر پاکستان اپنے اس آزمائے ہوئے دوست کو اپنے گدھے اور کتے سپلائی کرتا ہے تو… تو اس کے عوض جہاں پاکستان کچھ روپے پیسے کما لے گا وہیں … اسی بہانے اس ملک میں کچھ گدھے اور کتے کم ہو جائیں گئے کہ… کہ اس ملک میںگدھے اور کتوں کی بہت زیادہ تعداد ہے… دو ٹانگوں اور چار ٹانگوں والے گدھے اور کتوں کی بھی۔ ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ آیا پاکستان اپنے اس دوست کی ضرورت کو پورا کرتا ہے یا نہیں … اسے گدھے اور کتے سپلائی کرتا بھی ہے یا نہیں … لیکن… لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں اور… اور سو فیصد جانتے ہیں کہ ہماری اور چین سے کوئی دوستی نہیں ہے… سمندر سے گہری اور آسمان سے بلند تو بالکل بھی نہیں … لیکن اگر چین چاہے تو … تو ہم اس کی یہ ضرورت پوری کر سکتے ہیں… ہم اسے گدھے تو نہیں دے سکتے ہیں کیوں کہ کشمیری گدھے نہیں … ہمارا مطلب ہے کہ کشمیر میں گدھے نہیںہو تے ہیں… ہاں کتے ضرور دے سکتے ہیں …وہ بھی پاکستان سے تکڑے کتے کہ … کہ کشمیر میں کتوں کی کوئی کمی نہیں ہے … بالکل بھی نہیں ہے … اور ہاںوہ بھی مفت میں دیں گے… بس چین ایک بار کہے تو سہی ۔ ہے نا؟