نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو کہا کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے شعبے (ایم ایس ایم ای سیکٹر) کے ادارے ملک کی صنعتی معیشت کی اہم بنیاد ہیں اور ان صنعتوں کی کامیابی ہی خود کفیل ہندوستان مہم کی کامیابی میں مضمر ہے ۔
مسٹر برلا یہاں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 117ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ملک کے 75 سال کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ملک کی غیر معمولی کامیابیوں میں ملک کے ہر باشندے کا حصہ ہے اور ملک کے صنعت کاروں نے قوم کی تعمیر میں اپنا بیش قیمت تعاون دیا ہے ۔
انہوں نے کہا ‘‘آزادی کے بعد، ہندوستان کے تین چوتھائی سے زیادہ لوگ اب تعلیم یافتہ ہیں۔ ہماری اوسط متوقع عمر دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔ ہم خوراک کی پیداوار میں خود کفیل ہیں، آج ہم دنیا کی ایک بڑی آبادی کو خوراک دینے کے اہل ہیں۔ ہمارے پاس آج دنیا کا دوسرا سب سے بڑا روڈ نیٹ ورک ہے ۔
ملک میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ یہ شعبہ ہماری معیشت کی بنیادی بنیاد ہے ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا ‘‘ ایم ایس ایم ای شعبے کی صنعتوں سے ہی خود کفیل ہندوستان مہم کو کامیابی ملے اور ملک کو بااختیار بنے گا’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا کے لیے لوکل سپلائی چین بنائی جانی چاہیے ، جس سے ہندوستان کا بیرونی ممالک پر انحصار کم ہو اور ‘خود کفیل ہندوستان’ کی تعمیر میں اس کے رول کو مزید وسعت دی جائے ۔
ملک کی نوجوان طاقت کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اپنے مثبت رویہ، قابلیت اور بھرپور سماجی ثقافتی ورثے کے بل بوتے ملک کی ترقی میں نئی [؟][؟]جہتیں شامل کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ڈاکٹر، سائنسدان، وکیل، انجینئر، تاجر پوری دنیا کی معیشت میں اپنا تعاون دے رہے ہیں، جو کہ ایک بہت ہی مثبت علامت ہے ۔