ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عیدگاہ کو پائین شہر کاجدید ترین پلے گراؤنڈ کے طور پر تیار کیا جائے گا :پولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-29
in مقامی خبریں
A A
عیدگاہ کو پائین شہر کاجدید ترین پلے گراؤنڈ کے طور پر تیار کیا جائے گا :پولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
ڈویڑنل کمشنر کشمیر‘ پی کے پولے نے بدھ کے روز کہا کہ سرینگر کے عیدگاہ کو پائین شہر میں جدید ترین پلے گراؤنڈ کے طور پر تیار کیا جائے گا جس میں سائنسی بنیادوں پر تیار کی گئی کم از کم ۱۰ کرکٹ ٹرف ہوں گی جب کہ ایک فٹ بال گراؤنڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
پولے کاکہنا تھا کہ پارک کو تمام تر جدید سہولیات سے لیس ایک اہم اور پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
صوبائی کمشنرنے بدھ کو ایک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ’’نوجوانوں کو دستیاب کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے میں نے آج (عیدگاہ) علاقے کا دورہ کیا۔ میں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی مزید سہولیات پیدا کریں۔‘‘
غور طلب ہے کہ صوبائی کمشنر پی کے پولے کا یہ اعلان وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی کے اْس بیان کے چند دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ (وقف) بورڈ کی جانب سے عیدگاہ، سرینگر میں ایک کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔
کینسر اسپتال کی سہولیات کے حوالے سے پی کے پولے نے کہا ’’آس پاس کے اسپتالوں خصوصاً اسکمز، صورہ اس اور ایمز کی وادی آمد نے پہلے ہی کینسر کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کو کافی اپ گریڈ کیا ہے‘‘۔
پولے کا مزید کہنا تھا کہ ’’(عیدگاہ میں) پلے گرائونڈ سمیت پارک کو بھی تمام جدید سہولیات کے ساتھ ایک اہم پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔‘‘
صوبائی کمشنرنے عیدگاہ کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ اتنا بڑا ہے کہ یہ سب کچھ ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا’’یہ ۶۰۰ کنال سے زیادہ رقبہ والا وقف علاقہ ہے۔ اس کی لمبائی۷۵۰۰ فٹ اور چوڑائی۲۰۰ فٹ ہے۔ بورڈ اپنی منصوبہ بندی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ بنا سکتا ہے۔ عارضی طور پر کچھ حصے کو مقامی لوگ کھیلنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ جس میں سے ایک حصہ بچوں کے کھیلنے کیلئے بہتر بنایا جائے گا اور ملحقہ پارک کو بزرگ چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام اس پارک کو معمول کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے جس کو کی کیا جائے گا‘‘۔
پولے کاکہنا تھا کہ وقف بورڈ کو زمین کے استعمال کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے، جس میں اس کی منصوبہ بندی کے مطابق کچھ حصے پر اسپتال بھی بن سکتا ہے۔ زمین کے وسیع رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس میں سے کسی ایک کا بھی سوال نہیں ہو سکتا۔ یہ منصوبہ بندی کے مطابق سب کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وقف چیئرپرسن‘درخشاں اندرابی کی جانب سے تاریخی عیدگاہ، سرینگر میں کینسر اسپتال تعمیر کیے جانے کے اعلان کے بعد وادی کشمیر کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد خصوصاً شہر خاص کے نوجوانوں نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
شہر خاص کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ’’بڑھتی آبادی، تجاوزات کے سبب پہلے ہی کھیل کے میدان کم ہو چکے ہیں ایسے میں عیدگاہ، جسے نوجوان کھیل سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لاتے ہیں، میں اسپتال کی تعمیر سے نوجوان ایک وسیع و عریض کھیل کے میدان سے محروم ہو جائیں گے۔ ‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میوہ گاڑیوں کا درماندہ ہونا:ایس ایس پی ہائی وے تبدیل

Next Post

بانڈی پورہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بانڈی پورہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.