بدھ, اگست 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’جمہوری آزاد پارٹی‘:آزاد کا نئی پارٹی کا اعلان‘کہا کسی سے دشمنی نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-27
in مقامی خبریں
A A
آزاد نے جموں میں‘جمہوری آزاد پارٹی متعارف کی 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

بی جے پی پہلے ریاستی حیثیت بحال کرے، پھر منتخب حکومت  کی کارکردگی پر فیصلہ دے: این سی

جموں//
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے پیر کے روز اپنی پارٹی کے نام کا اعلان ’ڈیموکریٹک آزاد پارٹی‘کے طور پر کیا۔
آزاد نے پارٹی کے جھنڈے کی بھی نمائش کی جو تین نیلے ، پیلے اور سفید رنگوں کا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا نام رکھنا وہ بھی جموں و کشمیر کیلئے بہت ہی مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کی طرح مقابلہ کریں گے اور ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے درجنوں لیڈر اور کافی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا’’میری پارٹی میں مطلق العنانی نہیں ہوگی، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں میری پارٹی کا نام ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) ہے ‘ اس نام میں جو آزاد کا لفظ ہے اس کو میرے ذاتی نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے ‘‘۔
آزاد نے کہا کہ یہ پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہوگی اور جمہوری اصولوں کے عین مطابق چلے گی۔انہوں نے کہا’’آزاد سے مراد میرا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ پارٹی آزاد ہوگی اور کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک پارٹی نہیں ہوگی بلکہ ایک ادارہ ہوگا۔
پارٹی کے جھنڈے اور اس کے رنگوں کے بارے میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ جھنڈے میں سرسوں رنگ کا مطلب تخلیقی صلاحیت بھی ہے اور تنوع بھی ہے ۔آزاد نے کہا’’ہمارا ملک اور جموں وکشمیر تنوع سے بھرا ہوا ہے ، سفید رنگ کا مطلب امن ہے ، ہم گاندھی جی کے ماننے والے ہیں اور امن کے راستے پر چلیں گے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ نیلے رنگ کا مطلب گہرا سمندر ہے اس لئے ہم میں بھی گہرائی ہونی چاہئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی میں باقاعدہ انتخابات ہوں گے اور ہم اپنی سطح پر مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا’’ہمارا کسی پارٹی کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے ہم اسی طرح مقابلہ کریں گے جس طرح طلبا کلاس روم میں ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے عوام طاقت کا سرچشمہ ہے وہ ہی ہماری تقدیر کا فیصلہ کریں گے ۔
آزاد نے کہا کہ میرے نزدیک ہندو، مسلم سکھ اور عیسائی ایک ہی دل کے چار خانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں پچاس فیصد ٹکیٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔
دفعہ۳۷۰کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’میں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر اعظم نریندر مودی جی یا وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو راضی کرے گا لیکن مجھے اتنا اثر و رسوخ نہیں ہے ، میں ایسا نہیں کرسکتا ہو کیونکہ اس وقت میرے پاس اتنی طاقت نہیں ہے ‘‘۔
سابق کانگریس لیڈر نے کہا کہ دفعہ۳۷۰الحاق سے مربوط تھا اور۷۰برسوں تک نافذ العمل رہا۔انہوں نے کہا کہ اب عدالت عظمیٰ میں اس کی شنوائی ہوگی دیکھتے ہیں کہ کیا ہوگا۔
کانگریس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’میں اس پارٹی کے ساتھ طویل عرصے تک وابستہ رہا لیکن میں کالج دنوں سے ہی گاندھی جی کا ماننے والا رہا ہوں‘‘۔
سرینگرجموں شاہراہ پر میوہ ٹرکوں کو روکنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ایمبولنسز کی طرح میوہ سے لدی ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم ایمبولنس کو راستہ دیتے ہیں اسی طرح میوہ سے بھری ٹرک کو بھی راستہ دیا جانا چاہئے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن کسانوں کو بارشوں یا ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا حکومت کو چاہئے کہ ان کو معاوضہ دے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسلامی دنیا کے معروف عالم علامہ یوسف القرضاوی کا انتقال

Next Post

مرکزی حکومت نے’نفرت پھیلانے‘ والے یوٹیوب کی ۴۵ویڈیوز پر لگائی پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں  عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی
اہم ترین

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

2026-08-18
’ ایل او پی آسام سے واپس آکر جموں  کشمیر کی سیاست بھول گئے ہیں‘
اہم ترین

بی جے پی پہلے ریاستی حیثیت بحال کرے، پھر منتخب حکومت  کی کارکردگی پر فیصلہ دے: این سی

2026-08-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی پاکستان پر تنقید، جموں و کشمیر کے دریاؤں کے پانی پر دعویٰ ناقابل قبول

2026-08-15
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

یوم آزادی پر جموں و کشمیر  پولیس کے۵۱؍ اہلکاروں  کو دیے جائیں گے تمغے

2026-08-15
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

آٹھ ماہ معمول سے کم بارش کے بعد جولائی کے دوران۳۵  فیصد زائد بارش درج

2026-08-14
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

 ڈی سی شوپیاں کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس کالعدم قرار

2026-08-14
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی

2026-08-14
کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات
اہم ترین

کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات

2026-08-13
Next Post
وزارت اطلاعات و نشریات نے۴ پاکستانی یوٹیوب چینلز سمیت ۲۲ کو بلاک کیا

مرکزی حکومت نے’نفرت پھیلانے‘ والے یوٹیوب کی ۴۵ویڈیوز پر لگائی پابندی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.