جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مشیر بٹھناگر نے 36 ویں قومی کھیلوں کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in کھیل
A A
مشیر بٹھناگر نے 36 ویں قومی کھیلوں کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

جموں//
لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے اس سال 27 ستمبر سے 10 اکتوبر تک گجرات میں منعقد ہونے والے 36 ویں قومی کھیلوں کیلئے جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کے ایک دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
یہاں کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کھیل سات سال کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہو رہے ہیں اور یہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہت زیادہ انتظار کا موقع فراہم کرنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ یو ٹی حکومت بہترین کوچنگ اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں غیر معمولی کوششیں کر رہی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔
اسپورٹس کمیونٹی کو تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مشیر نے کہا کہ مائی یوتھ مائی پرائیڈ کے تحت تقریباً 35 لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مقصد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اپنے کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ فراہم کرنا ہے ۔
مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ عزت مآب لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ یو ٹی میں کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانے میں بڑی پیش رفت کر رہی ہے ۔ مشیر نے مزید کہا کہ ان کا وژن پنچائت سے لیکر یو ٹی سطح تک کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
اپنے وژن کا اشتراک کرتے ہوئے مشیر نے کہا ’’ ہمارا مقصد جے اینڈ کے کو کھیلوں کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں کا گھر بنانا ہے اور مستقبل قریب میں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے ایک ترجیحی منزل ہے ۔ ‘‘
مشیر بٹھناگر نے یو ٹی میں کھیلوں کی صلاحیت کو فروغ دینے میں کھیلوں کی انجمنوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔
جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری نزہت گل نے بتایا کہ اس سال جموں و کشمیر سے 14 دستے حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت تمغہ جیتنے والوں کو نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔
اس موقع پر جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا ، جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ ، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سبھاش چھِبر اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے مختلف ممبران اور سپورٹس باڈیز کت عہدیدار بھی موجود تھے ۔
تقریب کی میزبانی چیف اکاؤنٹ آفیسر جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل ظفر اقبال نے کی ۔ شکریہ کا ووٹ ممبر جے کے اسپورٹس کونسل رنجیت کالرا نے پیش کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت نے گیند بازوں کا دفاع کیا

Next Post

نئے اترپردیش میں کھلاڑیوں کے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا:یوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

نئے اترپردیش میں کھلاڑیوں کے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا:یوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.