ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت نے گیند بازوں کا دفاع کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

حیدرآباد//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ڈیتھ اوورز میں ناقص گیند بازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز گیند بازوں کو وقت دینے کی ضرورت ہے ایشیا کپ 2022 میں خراب کارکردگی کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں بھی ہندوستانی گیند باز ڈیتھ اووروں میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، لیکن کپتان روہت نے اتوار کو میچ کے بعد ہرشل پٹیل اور بھونیشور کمار سے متعلق سوالات کے جواب میں دونوں گیند بازوں کا دفاع کیا۔
روہت نے اتوار کو میچ کے بعد ہرشل کے بارے میں کہا، "انجری سے واپس آنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ وہ دو ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ جب بھی گیند باز چوٹ سے واپسی کرتے ہیں تویہ آسان نہیں ہوتا۔ ہم ان تینوں میچوں میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پراپنی رائے قائم نہیں کررہے ہیں کیونکہ ہم ان کے معیار کے بارے میں جانتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ انہوں نے ماضی میں ہمارے لیے اور ہماری فرنچائزی کے لیے کئی مشکل اوورڈالے ہیں۔ ہمیں اس کے معیار پر بھروسہ ہے۔ ان پر بھروسہ کرنا ضروری ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ بھی ان غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کر رے ہیں۔ وہ اپنی گیندبازی پرسخت محنت کر رہے ہیں۔”
ہرشل نے اس یادگار سیریز کے پہلے میچ میں بغیر کوئی وکٹ لیے چار اوورز میں 49 رنز دیے جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دو اوورز میں 32 رنز دیے۔ تیسرے میچ میں انہوں نے صرف دو اوور پھینکے اور 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
روہت نے کہا، "جب بھی ہم نیٹس میں پریکٹس کرتے ہیں، وہ ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی میدان میں جائیں اور بہتری کرتے رہیں۔ ہم اس کے بارے میں ہمیشہ بات کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی بہترین فارم سے زیادہ دور نہیں ہیں۔”
چوٹ سے واپس آنے والے ہرشل کے علاوہ ڈیتھ اوورز میں بھونیشور کمار کی گیند بازی بھی ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث رہی ہے۔ بھونیشور نے گزشتہ تین ہفتوں میں تین بار 19واں اوور پھینکا ہے، جس میں انہوں نے بالترتیب 19، 14 اور 16 رنز دیے ہیں۔
اتوار کو حیدرآباد میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں بھونیشور کو 18واں اوور ڈالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جس میں آسٹریلیا نے 21 رنز جوڑے۔ روہت کو لگتا ہے کہ بھونیشور طویل عرصے سے ہندوستان کے لیے اچھا کر رہے ہیں اس لیے انہیں وقت دینا ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

Next Post

مشیر بٹھناگر نے 36 ویں قومی کھیلوں کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
مشیر بٹھناگر نے 36 ویں قومی کھیلوں کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

مشیر بٹھناگر نے 36 ویں قومی کھیلوں کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.