بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نئے کپتانوں کی قیادت میں سی ایس کے اورکے کےآرکا مقابلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-26
in کھیل
A A
نئے کپتانوں کی قیادت میں سی ایس کے اورکے کےآرکا مقابلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

ممبئی//چنئی سپر کنگزنئے کپتان روندراجڈیجہ کی قیادت میں ہفتہ کو آئی پی ایل 15 کے افتتاحی میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلہ کرے گی اوراس کا ہدف جیت کے ساتھ اپناخطاب بچاؤ مہم کی شروعات کرنا ہوگا۔
کولکاتہ بھی نئے کپتان شریئس ائیر کی قیادت میں اس میچ میں اتر رہی ہے۔
آئی پی ایل کے آغاز سے دو دن پہلے یعنی جمعرات کودھونی نے چنئی کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور جڈیجہ کو سی ایس کے کا نیا کپتان بنادیا گیا۔ دھونی تاہم چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ کپتان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جڈیجہ نے کہا ہے کہ ان کے کندھوں پر دھونی کی وراثت کو آگے بڑھانے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ اسے برقرار رکھنا چاہیں گے۔
جڈیجہ اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں اور وہ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ آل راؤنڈر ہیں۔ چنئی نے کپتانی میں توایک تبدیلی کرلی ہے لیکن چنئی کے بولنگ اٹیک کی ریڑھ کی ہڈی دیپک چاہر چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے بیشتر میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں رہنے والے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آل راؤنڈر معین علی ابتدائی چند میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ تاہم نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے، ڈیون کونوے اور مچل سینٹنر بھی متبادل کے طور پر موجود ہیں۔ نیدرلینڈز کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم سے انہیں ریلیز کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ تینوں ہی کھلاڑی پورے سیزن سی ایس کے، کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی تیزگیندباز ڈوین پریٹوریئس بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ ہونے کی وجہ سے لیگ کے آغاز میں سی ایس کے کا حصہ نہیں ہوں گے۔
سی ایس کے کی بلے بازی میں کافی گہرائی نظرآرہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے کے کھاتے میں چار فرسٹ کلاس نصف سنچریاں اور ایک لسٹ اے نصف سنچری بھی ہے۔ گزشتہ سیزن کی طرح ٹیم میں اب فاف ڈو پلیسس بھی نہیں ہیں اور معین علی بھی ابتدائی میچوں میں شاید ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایسے میں دیپک کی جگہ چنئی کی ٹیم کسی غیر ملکی کھلاڑی کو لے کرآنا چاہتی ہے تو رابن اتھپا کو ٹیم میں ایک سلامی بلے باز کے طورپر شامل کیاجاسکتا ہے۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے کچھ شاندار اننگز کے ساتھ چنئی کی ٹیم کو جیت دلانے کاکام کیا تھا۔ دوسری جانب معین اگر ابتدائی چند میچوں میں ٹیم میں نہیں رہتے ہیں تو ڈیون کونوے کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کونے کے تعلق سے چنئی کے ہیڈ کوچ اسٹیون فلیمنگ کافی پراعتماد ہیں اور انہوں نے کانوے کی کافی تعریف بھی کی ہے۔ ممبئی کے آل راؤنڈر شیوم دوبے بھی مڈل آرڈر کو طاقت فراہم کر سکتے ہیں۔
(یواین آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

10 ٹیمیں اور 70 لیگ میچز، 58 دن تک چلے گا آئی پی ایل-15

Next Post

آسٹریلیا کاجون میں تمام فارمیٹس کے لیے سری لنکا کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
آسٹریلیا کاجون میں تمام فارمیٹس کے لیے سری لنکا کا دورہ

آسٹریلیا کاجون میں تمام فارمیٹس کے لیے سری لنکا کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.