کولمبو// آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تمام فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) کے لیے جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
سری لنکا کرکٹ نے جمعہ کو دورے کی تصدیق کی۔
دونوں ٹیمیں اس دورے میں پانچ ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ کولمبو، کینڈی اور گالے میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ گالے دونوں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ آسٹریلوی ٹیم تقریباً پانچ سال بعد سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
دورے کا آغاز 7 جون کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں دو ٹی20 انٹرنیشنل میچوں سے ہوگا۔ اس کے بعد ٹیمیں تیسرے ٹی20 اور پہلے دو ون ڈے کے لیے کینڈی جائیں گی، جب کہ بقیہ تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیمیں دوبارہ کولمبوواپس آئیں گی اور پھر 29 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے گالےجائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ آخری بارجب آسٹریلیا نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا تواس نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔
سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا، "ہم کچھ دلچسپ کرکٹ کے منتظر ہیں، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ آسٹریلیا پانچ سال بعد سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہماری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی ہمارے لیے بہت اہم ایونٹس ہیں کیونکہ ہمارا مقصد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں اوپر جانا ہے اور 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے لیے بھی کمرکسنا ہے۔