بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-26
in کھیل
A A
آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

لاہور// تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون (83 رنز پر پانچ وکٹ) اور کپتان پیٹ کمنز (23 رن پر 3) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے یہاں پاکستان کوتیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن جمعہ کو دوسری اننگ میں 235 رن پر آل آؤٹ کرتے ہوئے115 رنز سے بڑی جیت درج کی۔
اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی یہ سیریز 1-0 سے جیت لی
351 رن کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے بازوں امام الحق (42) اور عبداللہ شفیق (27) کے مضبوط آغاز کی بدولت پاکستان نے اچھی شروعات کی، لیکن آج آخری دن اس کی اننگ لڑکھڑاگئی۔
پاکستان نے کل کے 27 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے 73 کے اسکور سے آج کاکھیل شروع کیا، لیکن اس نے دن کے شروع میں ہی پہلاوکٹ گنوادیا۔ نوجوان تیز گیندبازکیمرون گرین نے 77 کے اسکور پر شفیق کا وکٹ لے کر آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد لیون اور کمنز نے پاکستان کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ امام اور کپتان بابر اعظم نے تھوڑی بہت کوشش کی لیکن لیون نے انہیں بھی اپنی اسپن میں پھنسالیا۔
لیون 37 اوور میں 83 رن پر پانچ، جبکہ کمنز نے 15.1 اوور میں 23 رن پر تین وکٹ لئے۔ کمنز نے پہلی اننگ میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر ‘پلیئر آف دی میچ’ سے نوازا گیا، جبکہ عثمان خواجہ کو سیریز میں دو سنچریوں سمیت شاندار اننگز کے لئے ‘پلیئر آف دی سیریز’ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیا کے لیے خواجہ نے پہلی اننگ میں 91 ، جبکہ دوسری اننگ میں 104 رن بنائے۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے کپتان بابر نے پہلی اننگ میں 67 اور دوسری میں 55 رنز بنائے۔ بولنگ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے آٹھ، لیون نے چھ اور مچل اسٹارک نے پانچ وکٹ لئے۔
(یواین آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قابل رشک

Next Post

10 ٹیمیں اور 70 لیگ میچز، 58 دن تک چلے گا آئی پی ایل-15

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
10 ٹیمیں اور 70 لیگ میچز، 58 دن تک چلے گا آئی پی ایل-15

10 ٹیمیں اور 70 لیگ میچز، 58 دن تک چلے گا آئی پی ایل-15

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.