بدھ, اگست 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آزاد کی کانگریس میں حیثیت ایک چھوٹے کارکن سے زیادہ نہیں تھی:پاٹل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-21
in مقامی خبریں
A A
آزاد کی کانگریس میں حیثیت ایک چھوٹے کارکن سے زیادہ نہیں تھی:پاٹل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

بی جے پی پہلے ریاستی حیثیت بحال کرے، پھر منتخب حکومت  کی کارکردگی پر فیصلہ دے: این سی

سرینگر//
کانگریس کی رکن پارلیمان رجنی پاٹل نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ سابق کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی حیثیت پارٹی کے سب سے چھوٹے کارکن سے بھی کم ہے۔
سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اْن کا کہنا تھا ’’آزاد صاحب کوئی قدآور لیڈر نہیں ہیں۔ جموں و کشمیر میں کتنی بار انتخابات جیتے؟ مہاراشٹرا سے اْن کو پارلیمنٹ بھیجا گیا، جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ لوک سبھا انتخابات میں جتندر سنگھ سے ہار گئے‘‘۔
پاٹل کا مزید کہنا تھا ’’پچاس برسوں تک پارٹی سے سب کچھ ملا اور آج الگ ہو گئے، افسوس تو ہوتا ہے لیکن پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے‘‘۔
کانگریسی لیڈر کاکہنا تھا کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے لیے چار نام آزاد نے ہی دیے تھے۔ اْن میں سے ہی وکر رسول کا انتخاب کیا گیا۔ کانگریس کے ہر وفد کے وہ حصہ ہوتے تھے لیکن انہیں کانگریس نے سب کچھ دیا لیکن آج وہ کانگریس سے الگ ہو گئے۔
اس دوران سرینگر میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے نو منتخب مندوبین کی ایک میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں راہل گاندھی پر انڈین نیشنل کانگریس کے اگلے صدر کے طور پر پارٹی کی قیادت سنبھالنے پر زور دیا گیا۔
یہ قرارداد جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے پیش کی۔ قرارداد کی حمایت وانی نے کی جبکہ پارٹی لیڈران و کارکنان نے رائے پر اتفاق کرکے اسے منظور کر لیا۔
قبل ازیں، رنجن نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کانگریس صدر کو جموں اور کشمیر سے نئے پی سی سی صدر اور اے آئی سی سی کے اراکین کو نامزد/ منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا۔
قرارداد کی توثیق وقار رسول نے کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سرینگر میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت پی آر او رنجیت رنجن، ممبر پارلیمنٹ، نے کی جبکہ اے آئی سی سی انچارج جے کے افیئرز، رجنی پاٹل، ممبر پارلیمنٹ بھی موجود تھی۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رنجن کا کہنا تھا کہ ’’کانگریس کا صدر کوئی بھی بنے ہم اس کا احترام کریں گے۔ پردیش کانگریس کے صدر نے قرارداد پیش کی ہے کہ راہل گاندھی کو صدر منتخب کیا جائے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ فی الوقت سونیا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس کی قائم مقام صدر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میںعلاقائی پاسپورٹ دفتر لوگوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے :جنید میر

Next Post

سری نگر اور سوپور میں ایس آئی اے کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں  عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی
اہم ترین

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

2026-08-18
’ ایل او پی آسام سے واپس آکر جموں  کشمیر کی سیاست بھول گئے ہیں‘
اہم ترین

بی جے پی پہلے ریاستی حیثیت بحال کرے، پھر منتخب حکومت  کی کارکردگی پر فیصلہ دے: این سی

2026-08-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی پاکستان پر تنقید، جموں و کشمیر کے دریاؤں کے پانی پر دعویٰ ناقابل قبول

2026-08-15
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

یوم آزادی پر جموں و کشمیر  پولیس کے۵۱؍ اہلکاروں  کو دیے جائیں گے تمغے

2026-08-15
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

آٹھ ماہ معمول سے کم بارش کے بعد جولائی کے دوران۳۵  فیصد زائد بارش درج

2026-08-14
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

 ڈی سی شوپیاں کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس کالعدم قرار

2026-08-14
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی

2026-08-14
کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات
اہم ترین

کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات

2026-08-13
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر اور سوپور میں ایس آئی اے کے چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.