پیر, مئی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہی ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-20
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شیوراج کل ناگپور میں زراعت اور دیہی ترقی کی اسکیموں کا جائزہ لیں گے

قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے پریشان ہے ، اس لیے اس کے لیڈر اشتعال انگیز الزامات لگا کر پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر گاندھی کی قیادت میں جاری یاترا میں شرکت کے لیے تمل ناڈو اور کیرالہ میں بھیڑ جمع ہونے سے بی جے پی کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ اس یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ، اس لیے بی جے پی جھوٹ بول کر یاترا کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسے اس کام میں کامیابی نہیں مل رہی ہے ۔
مسٹر گورو نے کہا کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی جھوٹ بولتی ہیں کہ مسٹر گاندھی نے یاترا شروع کرنے سے پہلے کنیا کماری میں وویکانند میموریل کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے وویکانند میموریل پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ہی اپنی ہندوستان جوڑو یاترا کا آغاز کیا ہے ۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اسی طرح بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسٹر گاندھی یاترا کے دوران نہ تو لوگوں سے مل رہے ہیں اور نہ ہی عوامی میٹنگیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اسے سب سے بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی مسلسل پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ کئی بار پریس کانفرنس کر کے کئی عوامی جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔
مسٹر گورو نے بی جے پی کو ‘بھارت توڑنے والی’ طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ 2014 سے مسلسل بھارت توڑو یاترا میں ہے اور کانگریس نے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے ، جس کی کامیابی کے ڈر سے وہ سچائی کو چھپانے کی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں.
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان کو توڑنے کا نظریہ رکھنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور اب وہ بھارت جوڑو یاترا کو بدستور ملنے والی حمایت سے گھبرا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
مسٹر گورو نے کہا کہ بھارت جوڑو یاتر ا کا اب تک 200 کلومیٹر کا سفر مکمل ہو چکا ہے اور اب اس کا صرف 3570 کلومیٹر کا سفر باقی ہے ۔ جو لوگ 2014 سے بھارت توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بھارت جوڑو یاترا کے 12، 14 دنوں کے سفر سے ہی خوفزدہ ہوگئے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں، لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں مل رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیپٹن امریندر سنگھ پارٹی کے ساتھ بی جے پی میں شامل

Next Post

عالمی رہنماؤں کا ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج کل ناگپور میں زراعت اور دیہی ترقی کی اسکیموں کا جائزہ لیں گے

2025-05-17
قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا
قومی خبریں

قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا

2025-05-17
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار
قومی خبریں

حکومت بتائے ہم نے فوجی کارروائی میں کتنے طیارے کھوئے : راہل

2025-05-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کا بکھراؤ قیادت کے بحران کا نتیجہ ہے : کانگریس

2025-05-17
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

2025-05-17
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

2025-05-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی پر ایف آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

2025-05-17
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

میڈیا کی زباں بندی جمہوریت کے لیے مہلک ہے : کانگریس

2025-05-17
Next Post
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تیاری برسوں قبل ہی مکمل تھی

عالمی رہنماؤں کا ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.