جموں//
حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں پانچ آئی اے ایس اور ایک جے کے اے ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق محمد یاسین (آئی اے ایس) مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، جے اینڈ کے، کو ایک دستیاب اسامی پرمنیجنگ ڈائریکٹر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
آیوشمان بھارت،پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترمہ آیوشی سوڈان (آئی اے ایس) کا تبادلہ کرکے مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’وہ اگلے احکامات تک آیوشمان بھارت،پردھان منتری جن آروگیہ یوجنو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالے رہیں گی‘‘۔
منگا شیرپا (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، جموں کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (آئی کے ٹی ڈی سی) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
فاض لل حسیب (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سرینگر کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی، کشمیر کے عہدے کا اضافی چارج دے کر تبدیل کر کے ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ہرویندر سنگھ (آئی اے ایس)، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، اْوڑی، جو سب رجسٹرار، اْوڑی کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر غلام نبی لٹو (جے کے اے ایس)، ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر کو تبدیل کر کے حکومت کے جل شکتی محکمہ کے خصوصی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔