سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے ترنز علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد۴۴آر آر‘۱۷۸ویںبٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے ترنز علاقے میں بدھ کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران دو ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتا رکیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت فیضان فیاض بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکن بڈن رفیع آباد اور یاور ناظم میر ولد ناظم الدین ساکن کونسو شوپیاں کے بطورکی۔
اُن کے مطابق گرفتار ہابرڈ ملی ٹینٹوں کے قبضے سے دو پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔