جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس کو دہشت گردی کا پشت پناہ نہ قرار دینا حتمی فیصلہ ہے: واشنگٹن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-08
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوابی کارروائی کی وارننگ، امریکہ کا تہران کے ساتھ امن معاہدہ انتہائی مشکل قرار

فرانس میں احتجاج پر عالمی رہنماؤں کے ناقابل قبول اور احمقانہ تبصروں پر میکرون برہم، ٹرمپ اور نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید

واشنگٹن///
ماسکو کی جانب سے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد روس اور امریکا کے کشیدہ تعلقات کے باوجود، وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز زور دیا کہ روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد نہ کرنا حتمی فیصلہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملک کے طور پر نامزد کرنے کے خلاف حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ روس کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کے طور پر نامزد کرنے سے خوراک کی برآمدات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور بحیرہ اسود کے پار سامان کی نقل و حمل کے معاہدوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں کے مختصر رد عمل کے دوران، روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کے خیال کو مسترد کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بیانات میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کے طور پر درجہ بندی کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی صدر کے روس کو ’دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ریاست‘ قرار دینے سے انکار کو مثبت قرار دیا۔
پیسکوف نے منگل کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ’’یہ سوال خود ہی اشتعال انگیز ہے۔ یقیناً یہ اچھی بات ہے کہ امریکی صدر نے اس طرح جواب دیا ہے۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ماسکو نے خبردار کیا تھا کہ یہ اقدام امریکا اور روس کے تعلقات کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہ قدم سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک امریکی موقف میں کسی بھی پیشرفت کے لیے تیار ہے۔
جب کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کے کچھ امریکی قانون ساز کئی ماہ سے روس کو اس فہرست یا درجہ بندی میں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ قبل، امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روس کو دہشت گردی کے سرپرست” کے طور پر تسلیم کرے۔
ماسکو کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کے طور پر درجہ بندی کرنے کا معاملہ بھی 24 فروری کو اپنی سرزمین میں روسی فوجی کارروائی کے بعد سے یوکرین کے سب سے نمایاں مطالبات میں سے ایک رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے حامی ہیں: سعودی عرب

Next Post

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران کی جوابی کارروائی کی وارننگ، امریکہ کا تہران کے ساتھ امن معاہدہ انتہائی مشکل قرار
عالمی خبریں

ایران کی جوابی کارروائی کی وارننگ، امریکہ کا تہران کے ساتھ امن معاہدہ انتہائی مشکل قرار

2026-10-22
فرانس میں احتجاج پر عالمی رہنماؤں کے ناقابل قبول اور احمقانہ تبصروں پر میکرون برہم، ٹرمپ اور نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید
عالمی خبریں

فرانس میں احتجاج پر عالمی رہنماؤں کے ناقابل قبول اور احمقانہ تبصروں پر میکرون برہم، ٹرمپ اور نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید

2026-10-22
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
عالمی خبریں

ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم

2026-10-22
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
عالمی خبریں

امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس

2026-10-22
آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش
عالمی خبریں

آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش

2026-10-22
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں

2026-10-22
یوکرین جنگ ختم کرنے کی تجاویز پر امریکی ایلچی وٹکوف کی روس میں پوتن سے ملاقات
عالمی خبریں

یوکرین جنگ ختم کرنے کی تجاویز پر امریکی ایلچی وٹکوف کی روس میں پوتن سے ملاقات

2026-10-22
عالمی خبریں

روس نے یوکرین کے مقبوضہ علاقے سے گرفتار 74 سالہ امریکی اسٹیفن ہبارڈ کو رہا کردیا

2026-10-22
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.