جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-22
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوابی کارروائی کی وارننگ، امریکہ کا تہران کے ساتھ امن معاہدہ انتہائی مشکل قرار

فرانس میں احتجاج پر عالمی رہنماؤں کے ناقابل قبول اور احمقانہ تبصروں پر میکرون برہم، ٹرمپ اور نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید

واشنگٹن، 21 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
امریکہ وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نقل مکانی پالیسیوں میں سختی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر چُکے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے 10 اگست کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے آغاز سے اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کئے جا چکے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نقل مکانی کی سخت نگرانی اور ملک بدری کی کاروائیوں کا مقصد امریکہ کی داخلی سلامتی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
تاہم حقوقِ انسانی کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قانونی کاروائی کے بنیادی اصولوں اور آزادیٔ اظہار کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں بالخصوص نسلی اقلیتوں کے لیے ایک غیر محفوظ ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اقلیتی گروہوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں نسل کی بنیاد پر لوگوں کی نگرانی اور ان کی فہرست سازی کا عمل فروغ پا سکتا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تاریخ کی کسی بھی دوسری انتظامیہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے اور کہیں زیادہ تعداد میں ویزے منسوخ کر رہی ہے۔
پگٹ نے اس بات پر زور دیا ہےکہ” انتظامیہ ، ویزے کی بنیاد پر ملک میں مقیم ایسے غیر ملکیوں کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، دھوکہ دہی میں ملوث ہوتے ہیں یا ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی نقل مکانی روکنے کا وعدہ کیا اور اس کے ساتھ ہی امریکی حکومت نے امریکہ آنے کے قانونی طریقوں کو بھی مزید مشکل بنا دیا ہے۔ ان اقدامات میں بعض مخصوص ورک ویزوں پر بھاری فیسیں عائد کرنا بھی شامل ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض وزارتِ خارجہ دستاویزات کے جائزے کے بعد جاری کردہ خبر میں توقع ظاہر کی ہے کہ وزارت 2016 سے 2026 کے درمیان جاری کردہ ‘ بی ون’ (B1) اور ‘بی ٹو’ (B2) ویزے ان افراد سے واپس لے لے گی جنہوں نے ماضی میں پناہ کی درخواست دی تھی یا جو اس وقت پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ یہ کارروائی وزارتِ داخلہ سلامتی کے ساتھ مربوط شکل میں انجام دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین جنگ ختم کرنے کی تجاویز پر امریکی ایلچی وٹکوف کی روس میں پوتن سے ملاقات

Next Post

آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران کی جوابی کارروائی کی وارننگ، امریکہ کا تہران کے ساتھ امن معاہدہ انتہائی مشکل قرار
عالمی خبریں

ایران کی جوابی کارروائی کی وارننگ، امریکہ کا تہران کے ساتھ امن معاہدہ انتہائی مشکل قرار

2026-10-22
فرانس میں احتجاج پر عالمی رہنماؤں کے ناقابل قبول اور احمقانہ تبصروں پر میکرون برہم، ٹرمپ اور نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید
عالمی خبریں

فرانس میں احتجاج پر عالمی رہنماؤں کے ناقابل قبول اور احمقانہ تبصروں پر میکرون برہم، ٹرمپ اور نیتن یاہو پر بالواسطہ تنقید

2026-10-22
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
عالمی خبریں

ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم

2026-10-22
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
عالمی خبریں

امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس

2026-10-22
آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش
عالمی خبریں

آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش

2026-10-22
یوکرین جنگ ختم کرنے کی تجاویز پر امریکی ایلچی وٹکوف کی روس میں پوتن سے ملاقات
عالمی خبریں

یوکرین جنگ ختم کرنے کی تجاویز پر امریکی ایلچی وٹکوف کی روس میں پوتن سے ملاقات

2026-10-22
عالمی خبریں

روس نے یوکرین کے مقبوضہ علاقے سے گرفتار 74 سالہ امریکی اسٹیفن ہبارڈ کو رہا کردیا

2026-10-22
یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو
عالمی خبریں

یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو

2026-10-21
Next Post
آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش

آسٹریلیائی رکن پارلیمنٹ کی گاڑی سے ٹکر مار کر حملہ، دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں؛ ملزم عدالت میں پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.