جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آدھار نے 6 سال سے لاپتہ 21 سالہ معذور شخص کو خاندان سے ملایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-02
in قومی خبریں
A A
آدھار نے 6 سال سے لاپتہ 21 سالہ معذور شخص کو خاندان سے ملایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//خاندان کے گم شدہ رکن کو اس کے خاندان سے ملانے میں پھر بار آدھار نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس بار ایک 21 سالہ معذور نوجوان چھ سال تک لاپتہ ہونے کے بعد اپنے اہل خانہ سے ملا ہے ۔بہار کے کھگڑیا ضلع سے نومبر 2016 سے لاپتہ سمجھے جانے والے معذور شخص (سماعت اور بولنے سے معذور) کو اگست 2022 میں مہاراشٹر کے ناگپور میں آدھار کے ذریعے تلاش کیا گیا تھا۔ اس بات کے بار بار ثبوت سامنے آرہے ہیں کہ آدھار کس طرح زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کر رہا ہے ، نہ صرف فلاح و بہبود کی خدمات کی فراہم کرانے کے لئے ایک ڈیجیٹل بنیاد کے طور پر بلکہ یہ خاندانوں کے گم شدہ افراد کو پھر سے ملانے میں بھی مدد کررہا ہے ۔
ناگپور ریلوے اسٹیشن پر 28 نومبر 2016 کو ایک 15 سالہ گمشدہ بچہ ملا تھا۔ چونکہ یہ بچہ معذور تھا، بول اور سن نہیں سکتا تھا، اس لیے ضروری کارروائی کے بعد ریلوے اتھارٹی نے اس کو ناگپور میں گورنمنٹ سینئر بوائز آرفنیج کے سپرد کر دیا۔ اس کو ایک نام ‘پریم رمیش انگلے دیا گیا۔
یتیم خانے کے سپرنٹنڈنٹ ونود دیب راؤ اور کونسلر‘پریم رمیش انگلے ’ کے آدھار رجسٹریشن کے لیے جولائی 2022 میں ناگپور میں آدھار سیوا کیندر (اے ایس کے ) میں پہنچے ۔ لیکن اس اندراج کے لئے آدھار تیار نہیں کیا جا سکا کیونکہ بایومیٹرکس دوسرے موجودہ آدھار نمبر سے میل کھا رہا تھا۔
جس کے بعد اے ایس کے ناگپور نے یو آئی ڈی اے آئی کے علاقائی دفتر ممبئی سے رجوع کیا۔ تصدیق کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ نوجوان کے پاس 2016 سے ایک آدھار موجود ہے ، جوکہ سچن کمار کے نام سے ہے اور جس کا پتہ بہار کے کھگڑیا ضلع کے ایک محلے کا ہے ۔
مزید جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد، اور مناسب کار روائی کے بعد، حکام نے نوجوان کی شناخت یتیم خانے کے سپرنٹنڈنٹ کو بتائی۔ کھگڑیا (بہار) میں مقامی پولیس کے تعاون سے اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔
اس کے بعد نوجوان کی ماں اور چار رشتہ دار اگست کے تیسرے ہفتے میں متعلقہ پولیس حکام اور اپنے گاؤں کے سرپنچ سے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ناگپور پہنچے ۔
اس کیس نے ایک بار پھر آدھار پلیٹ فارم کی صلاحیت کو ثابت کیا ہے ۔ سچن کمار اب اپنے خاندان سے مل گئے ہیں اور اس کی بڑی وجہ آدھار بنی سے ۔
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے قاعدے اور عدالت کی ہدایت کے مطابق بچے کو سپرد کرنے کی کارروائی یتیم خانے کے سپرنٹنڈنٹ اور کونسلر نے مشترکہ طور پر قانونی اعتبار سے مکمل کر لی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی فوج روس میں ووستوک 2022 مشق میں حصہ لے رہی ہے

Next Post

کیجریوال حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.