نئی دہلی// ہندوستانی فوج کا ایک دستہ روس میں کثیر سطحی حکمت عملی اور کمان جنگی مشق ووستوک-2022 میں حصہ لے رہا ہے ۔
جمعرات کو وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مشق آج روس کے مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ میں تربیتی میدان میں شروع ہوئی اور 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس کا مقصد دونوں شریک فوجوں اور مبصرین کے درمیان تبادلہ اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے ۔
ریلیز کے مطابق ہندستانی فوج کے دستے میں 7/8 گورکھا رائفلز کے سپاہی شامل ہیں۔ مشق میں ایک مشترکہ فیلڈ ٹریننگ مشق، انکاؤنٹر کے عمل اور ہتھیار چلانے کے بارے میں بات چیت شامل ہے ۔ اس میں ہندوستانی فوج کی طرف سے متعلقہ فوجی کارروائیوں کے عملی پہلوؤں کا اشتراک کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم مشترکہ طور پر فوجی مشقیں، طریقہ کار اور رویہ کی مشقیں کرے گی جن میں نئی [؟][؟]ٹیکنالوجی شامل ہے ۔