جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگجوئیت کا صفایا:آخری منصوبہ بندحملے کی ضرورت:دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-30
in اہم ترین
A A
طالب مختصر وقت کیلئے ایک سیاسی جماعت سے وابستہ رہا:دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیرکے ڈائریکٹر جنرل پولیس(ڈی جی پی)‘دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر سے ملی ٹینسی کے مکمل صفایا کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بند آخری حملے کی ضرورت ہے۔
پولیس سربراہ نے ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم اور اْنہیں آکسیجن فراہم کرنے والوں کو تباہ کرنے کی خاطر ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔
ان باتوں کا اظہار دلباغ نے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کے دوران کیا۔
پولیس چیف نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کے مکمل صفایا کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بند آخری حملے کی ضرورت ہے تاکہ جموں وکشمیر میں پوری طرح سے امن قائم ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو بھی پوری طرح سے تباہ کرنے کی ضرورت ہے اور جو اس کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں اْن کے ساتھ بھی سختی سے نپٹنے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی خاطر سرحدی علاقوں میں مزید چوکسی بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے جموںکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
دلباغ نے کہاکہ ہمیں جموں وکشمیر میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کی خاطر مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ پچھلے تین برسوں کے دوران پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے۔انہوں نے کہا’’جموںکشمیر میں ہڑتال اور بند قصہ پارینہ بن کر رہ گئے‘‘۔
یو اے پی اے کے تحت جیلوں میں مقید ملزمان کے کیسوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس ایکٹ کے تحت بند افراد کو سزا ملیں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا مقدمات کو حساسیت کی بنیاد پر کم سے کم وقت میں نمٹا نے کی سعی کریں۔انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ کو مزید تیزتر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس سے نہ صرف ہماری نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے بلکہ منشیات کی اسمگلنگ سے دہشت گردوں کو بڑی رقم حاصل ہوتی ہے۔
دلباغ نے کہا کہ امسال سالانہ امر ناتھ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچی اور اس حوالے سے سیکورٹی فورسز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف محازوں پر پولیس کی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے تاہم ہمیں جموں وکشمیر میں امن و استحکام کی خاطر مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔
میٹنگ میں پولیس کے سینئر آفیسران نے شرکت کی جس دوران انہوں نے پولیس چیف کو سیکورٹی کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Next Post

جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.