سرینگر/۲۲مارچ
سرینگر کے صفا کدل علاقے میں منگل کی صبح ایک خستہ حال مکان گر جانے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صفا کدل علاقے میں لال مسجد کے نزدیک منگل کی صبح ایک دو منزلہ خستہ حال مکان گر آیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
ذرائع نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ،سول ڈیفنس، ایس ایم سی اور آر اینڈ بی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئی اور ملبے کو صاف کرنے کے کام میں جٹ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔