جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ روز کی جیل کی سزا

82 سالہ پال پیلوسی نشے میں ڈرائیونگ کی پاداش میں قید کے علاوہ 6800ڈالر جرمانہ بھی ادا کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-24
in عالمی خبریں
A A
نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر کشیدگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

واشنگٹن//
امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر کو شراب پی کر گاڑی جلانے کے جرم میں پانچ دن کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بیاسی[82] سالہ کاروباری شخصیت کو 6800ڈالر کے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی نے کیلیفورنیا میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو زخمی کرنے کا اپنا جرم قبول کر لیا تھا، جس کے لیے 23 اگست منگل کو عدالت نے انہیں پانچ دن تک کی قید کی سزا سنائی اور انہیں 6800ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت پال پیلوسی کو گرفتاری کے بعد دو روز تک جیل میں رہنا پڑا تھا اور اب انہیں مزید جیل جانا نہیں پڑے گا۔ ناپا کاؤنٹی کی ایک اعلی عدالت کے جج جوزف سولگا نے گرفتاری کے بعد پہلے ہی جیل میں رہنے کے لیے انہیں دو دن کا کریڈٹ دیا، اور پھر ان کے اچھے برتاؤ کے لیے بھی مزید دو دن کا کریڈٹ عطا کر دیا۔
82 سالہ پال کو باقی ایک دن کی جیل کے بدلے میں آٹھ گھنٹے تک کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے اس سزا کے ساتھ ہی ان پر بعض دیگر شرائط بھی عائد کی ہیں۔ وینچر کیپیٹل ایگزیکٹو کو اب تین ماہ کی ڈرنک ڈرائیو کلاس میں بھی شرکت کرنا ہو گا اور اپنی کار پر وہ اگنیشن انٹر لاک ڈیوائس بھی نصب کرنا ہو گا، جس میں ڈرائیور کو کار اسٹارٹ کرنے سے قبل ہی اپنی سانس کا نمونہ فراہم کرنا ہوتا ہے۔
گزشتہ مئی میں پال پیلوسی شراب پی کر کیلیفورنیا میں ایک ہائی وے پرگاڑی چلا رہے تھے اور اسی دوران ان کی پورشے کیریرا ایک جیپ سے ٹکرا گئی تھی۔ اس کے لیے انہیں 28 مئی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جیپ چلانے والے شخص کو چوٹ لگنے کے سبب بازو، کندھے اور گردن میں درد کی شکایت ہوئی تھی، تاہم اس حادثے میں کسی کو بھی شدید قسم کے زخم نہیں آئے تھے۔
گرفتاری کے بعد پال پیلوسی کا جب ٹیسٹ ہوا تو پتہ چلا کہ وہ شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کے خون میں الکوحل کی مقدار 082% تک تھی، جو قانونی طور پر اجازت شدہ سطح سے کافی زیادہ ہے۔
کیلیفورنیا ہائی وے پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے بتایا تھا کہ پال پیلوسی اس قدر نشے میں دھت تھے کہ وہ، ’’اپنے پیروں پر غیر مستحکم تھے، آواز لڑکھڑا رہی تھی اور ان سے شراب کی شدید بو بھی آ رہی تھی۔
پال کی اہلیہ نینسی پیلوسی حادثے کے وقت روڈ آئی لینڈ میں تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روز گار کی فراہمی، بینک اپنا کرداراداکریں

Next Post

ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی حمایت نہیں کی، حماس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
Next Post
ترکی اور اسرائیل کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا

ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی حمایت نہیں کی، حماس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.