بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

روز گار کی فراہمی، بینک اپنا کرداراداکریں

نوجوانوںاپنی توانائی ، صلاحیت اور ذہانت کو ضائع نہ کریں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-24
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

بیروز گاری کا دیو کشمیراور جموں کی تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو آہستہ آہستہ نگلتا جارہاہے۔ نوجوان قوم کے معمار تو تصور کئے جارہے ہیں لیکن بے روزگاری یا کم روزگاری کے دیو کا سامنا ہوتے وہ اپنی ذہانت، صلاحیت اور توانائی کو معاشرے اور قوم کی ترقی اور بہبودی کے شعبوں میں بروئے کار لانے سے قاصر ہیں۔ کیونکہ جب پیٹ کا دوزخ ذہن، قلوب اور توانائی پر کاری ضربیں مارتا رہے، جب ان کے بطن سے ذاتی، گھریلو، خاندانی اور معاشرتی مسائل ہمالیائی حجم کے مترادف اس کی بقاء ، صحت اور سلامتی وسکون کے لئے چیلنج بن کر کھڑے ہوں تو معمار کا کردار کیسے ممکن ہو۔
جموں وکشمیر میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے، قطع نظر اس بات کے کہ ملک کے کچھ ادارے اس تعلق سے کیااعداد وشمارات پیش کررہے ہیں اور بے روزگاری کے تعلق سے پیمانے اور معیارات جانچنے کے کیا طریقے ہیں اس حقیقت سے انکار نہیں کہ جموں وکشمیر روزگار کے محاذوں پر ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں قدرے بچھڑ رہاہے۔ اس مخصوص لینڈ سکیپ کا حال احوال ایڈمنسٹریشن سے چھپا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صورتحال اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جہاں بیرونی سرمایہ کاری کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرکے سرمایہ کاروں کی ترغیبات اور تحریک کیلئے مختلف نوعیت کے انتظامی اقدامات اور اصلاحات کا تسلسل برابر جاری ہے وہیں خود سرکاری محکموں میںخالی پڑی اسامیوں کو پرکرنے کے تعلق سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ان اقدامات کے نتیجہ میں گذشتہ چند برسوں کے دورن تقریباً ۳۰؍ ہزار نوجوانوں کو ملازمتوں میں لیاگیا ہے جبکہ خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھی بھرتی عمل جاری ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ حقیقت سارے ذہنوں میںموجود ہونی چاہئے کہ سرکاری محکموں میں اتنی گنجائش نہیں کہ سب کو ملازمت میں لیا جاسکے۔ لہٰذا صورتحال سے عہدہ برآں ہونے کیلئے جہاں ایک نئے مگر فعال اور متحرک ورک کلچر کی داغ بیل ڈالنی ہوگی وہیں نجی سیکٹر بشمول بینکوں اور مالیاتی اداروں کی یہ اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا بھر پور کردار اداکریں۔ مالیاتی ادارے اور بینک اگر اپنی اپنی منافع خوری کو ہی ترجیح دیتے رہیں اور سماجی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرتے رہیں گے تو کشمیر اور جموں کے بے روزگار نوجوانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیںہوگا۔
غالباً اسی احساس سے مغلوب ہوکر جموں وکشمیر کی انتظامی سربراہ چیف سیکریٹری ارن کمار مہتا نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کم سے کم پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کرکے اپناکراراداکریں۔ اس تعلق سے چیف سیکریٹری نے بینکوں کو کچھ مشورے بھی دیئے ہیں جن میںخاص طور سے یہ مشورہ قابل ذکر ہے کہ وہ سبسڈی کو ہی اپنی ترجیح نہ بنائیں بلکہ اپنی توجہ ترجیحی شعبے کے قرضہ جات پر مرکوز کرکے سماجی سطح پر پائیدار اور منافع بخش روزگار کی فراہمی کا پلیٹ فارم کاکرداراداکریں۔
اس حوالہ سے چیف سیکریٹری نے خود روزگار سکیموں کا حوالہ دیا اور بینکوں پر زور دیا کہ وہ ہر بے روزگار نوجوان تک رسائی حاصل کرکے انہیں پائیدار اور منافع بخش روزگار فراہم کرنے کیلئے ترتیب دی گئی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ چیف سیکریٹری نے خود روزگار سکیموں کے تحت خواہشمند نوجوانوں کو بغیر کسی ریڈ ٹیپ ازم کے مالیاتی اور ادارہ جاتی سہولیات کی فراہمی کے تعلق سے بعض اہم اقدامات اور سہولیات کی طرف بھی اشارہ کیا اور اداروں کو ان راہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔
ایک بے روزگار نوجوان مسائل اور ذہنی پریشانیوں سے جوجھتے جوجھتے بھڑک بھی سکتا ہے اُس صورت میں وہ نہ صرف اپنے لئے ، اپنے گھر اور خاندان کیلئے بلکہ ملک وقوم کی سلامتی اور سکیورٹی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ فلاحی سٹیٹ کی ذمہ داری ہے بلکہ ترجیح بھی ہے کہ وہ نوجوانوں کی صلاحیتوںاور توانائی کو سٹیٹ کی ترقی اور اسٹرٹیجک نقطہ نظر اور سکیورٹی حصار کے تعلق سے مضبوط زینہ بنائے۔بے روز گاری کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ جموں وکشمیر میں فی الوقت ایک محتاط اندازہ کے مطابق چھ لاکھ کے قریب نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں اور بدقسمتی کہئے یا المیہ کہ اس لت میں مبتلا اکثریت ان کی ہے جن کی عمریں ۱۷؍ سال اور ۳۰؍سال کے درمیان ہے۔
یہ منظرنامہ جموں وکشمیر کیلئے بحیثیت مجموعی ایک ایسا المیہ ہے جس کو اگر قابو نہ پایاجاسکا تویہ تباہی وبربادی پر ہی منتج ہوسکتا ہے۔ اس تعلق سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا منتخبہ ارکان جن کا تعلق بلدیات، پنچایتوں اور ضلع ترقیاتی کونسلوں سے ہے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرکے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی تاکید کی۔
نوجوانوں کی بے روزگاری اور نوجوانوں کی ہی ایک اچھی خاصی تعداد کی منشیات کی لت میں گرفتاری جموں وکشمیر کی سول سوسائٹیوں، ایڈمنسٹریشن اور ان اداروں جو اپنی اصطلاحی خدمات کے ساتھ میدان میں برسرجدوجہد ہے کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں کہ وہ جہاں اس لت جو اب قدرے وبائی صورت اختیار کرتی جارہی ہے کے حوالہ سے بیداری پیداکریں، وہیں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کرنے کی سمت میں بھی اپنا بھر پور کرداراداکریں۔
نوجوانوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے سیاستدانوں کی سیاسی شعبدہ بازیوں ، گمراہ کن اور خوشنما جذباتی نعرے بازیوں اور استحصالی طریقوں سے باخبر رہ کر ان کے جھانسوںمیں نہ آکر اپنی ذہانت ، توانائی اور صلاحیتوں کو زنگ آلودہ یا ناکارہ نہ بنائیں بلکہ ہر سطح پر پرہیز کا ہی راستہ اختیار کرتے رہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے

Next Post

نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ روز کی جیل کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر کشیدگی

نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ روز کی جیل کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.