بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ اِنتظامیہ یو ٹی کے ہر خطے کی جامع ‘مساوی اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کی پابند‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-24
in اہم ترین
A A
’ اِنتظامیہ یو ٹی کے ہر خطے کی جامع ‘مساوی اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کی پابند‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوسِنہا نے آج یہاں راج بھون میں گاندربل کے پی آر آئی کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ممبران ، چیئرمین میونسپل کونسل ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، سرپنچوں ، پنچوں ، مذہبی ، سماجی اور کاروبار آرگنائزیشنوں اور اَنجمنوں کے سربراہوں پر مشتمل تقریباً۱۳۰؍ اراکین کے ایک اِجتماع سے خطاب کیا۔
سنہا نے اِس موقعہ پر مختلف مقررین کی طرف سے پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو بغور سنا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر ایک خطہ کی جامع ، مساوی اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے میں ثابت قدم ہے اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے اِنتظامیہ کے متعلقہ حصوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔
سنہانے مختلف تربیتی اور مالی اِمدادی پروگراموں اور مشن یوتھ کے تحت شروع کئے گئے اقدامات کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے پر زور دیا جو معاش اور کاروباری مواقع فراہم کرتے ہیں۔اُنہوں نے وفد کے اَرکان سے معاشرے میں منشیات کا قلع قمع کرنے کی جدو جہد میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔
سنہا نے اَمرناتھ جی یاترا کے دوران پی آر آئیز اور سول سوسائٹی گروپوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ یاترا بغیر کسی پریشانی کے اور احسن اِنعقاد میں ان کے تعاون کے لئے ہمیشہ شکر گذار رہے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ گاندربل کے مختلف علاقوں کی ترقی کیلئے پیش کئے گئے جائز مطالبات اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
سنہا نے مزید کہا کہ فنڈس ، فنکشنز اور فنکشنزکی زیادہ تر منتقلی نے پی آر آئیز کو بااِختیار بنایا ہے اور منصوبہ بندی اور مؤثر نگرانی سے شفافیت لائی ہے ۔
اِس موقعہ پر سابق ایم ایل اے اشفاق جبار نے ایل جی کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے متعددعوامی مسائل کو حل کیا جو کئی برسوں سے لٹک رہے تھے۔
جبار نے گاندربل میں زوجیلا ٹنل پروجیکٹ اور نئی قائم ہونے والی سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع ، ماہر ڈاکٹروں کی تقرری اور ضلع ہسپتال گاندربل میں عملے کو مستحکم کرنے ، دیہی علاقوں میں ویٹرنری ڈسپنسری ، گاندربل کی سڑکوں کو فورلین کرنے اورعوامی بہبود کے دیگر مسائل کے علاوہ واٹر سپورٹس اور پیراگلائیڈنگ کے راستوں کے ساتھ مانسبل جھیل کی ترقی کے مطالبات بھی پیش کئے ۔
متعدد دیگر مقررین نے بھی اَپنے اَپنے علاقوں کے مسائل اور مطالبات پیش کئے جن میں تجاوزات کا خاتمہ ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،لار میں ڈگری کالج اور ایس بی آئی برانچ کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ :ایس پی او نے حاملہ بیوی کا مبینہ قتل کیا

Next Post

تین فضائیہ افسران برخاست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
تین فضائیہ افسران برخاست

تین فضائیہ افسران برخاست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.