جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے دہلی میں واٹر باڈیز کے احیا کے طور طریقوں کا مطالعہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-22
in قومی خبریں
A A
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے دہلی میں واٹر باڈیز کے احیا کے طور طریقوں کا مطالعہ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) شعبہ سول انجینئرنگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی تین ٹیموں نے پانی سیکورٹی اور کمیونی ٹی ترقی کو یقینی بنانے ک لیے روایتی مقامی واٹر باڈیز کو قوت بخشنے اور ان کے احیا کے لیے ایک مطالعہ کیا جن کی سربراہی شعبے کے پروفیسران بطورانسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر کررہے تھے ۔ہر ٹیم میں پندرہ انٹرن طلبا بھی شریک تھے ۔پروفیسر قمرالہدی(آئی این او)کی سربراہی والی ٹیم نے واٹر چینل ستپولا گندھک کی باؤلی کا مطالعہ کیا جب کہ پروفیسر شمشاد احمد (آئی این او) باؤلی وزیر پور کا گنبدکا مطالعہ کیا۔پروفیسر اظہر حسین (آئی این او)۔ہر ٹیم کو آل انڈیا کونسل آف ٹکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) وزارت ہاؤسنگ اینڈشہری امور (ایم او ایچ یو اے )سے دس ہزار روپے وظیفہ اور ایک سرٹیفکٹ ملے گا۔
ان واٹر باڈیز کے متعلق بہت محدود معلومات دستیاب ہیں۔ پانی سپلائی کے موجودہ عمل کی وجہ سے آج کے سماجی تناظر میں ان روایتی واٹر باڈیز کی اہمیت کسی نہ کسی طورپر نظر انداز ہوگئی ہے ۔نتیجے کے طورپر ان تاریخی وراثتوں پر مناسب توجہ نہیں دی گئی اور آج وہ خستہ حالی کاشکا رہیں۔
عزت مآب جناب وزیر اعظم نے ملک کی پچھترویں یوم آزادی کو یاد گاربنانے کے حصے کے طورپر جوانوں اور کمیو نیٹی کو ساتھ لے کر شہروں میں پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روایتی واٹر باڈیز کی نگہد اشت کا پلان بتایا۔اس وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے سرکار نے ‘مشن امرت سروور جل دھروھر سن رکشن’ لانچ کیا۔
آل انڈیا کونسل آف ٹکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) نے ‘مشن امرت سروور جل سن رکشن’ کے تحت یہ کام شعبہ سول انجینیئرنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کوسونپا۔اس اسکیم کو ایم او ایچ یو اے ،حکومت ہند نے شروع کیا تھا۔ایم او ایچ یو اے نے پروگرام کے حصے کے طورپر ملک بھر سے تہذیبی اور تاریخی طورپر تین سو سے زیادہ اہم واٹر باڈیز کو نشان زدکیاہے ۔تینوں ٹیموں نے تاریخی اور اسپیو ٹیمپورال انالیسس،آبی مطالعات، نشیبی علاقوں کا تحفظ،واٹر باڈیز کے نقشہ جات تیار کرنا،واٹر باڈیز کی روح کو قید کرنے والی تصاویر لینا،بہترین عوامی جگہ کے طورپر خطے کوری امیچ کرنااور مطالعہ کے حصے کے طور پر واٹر باڈی کے احیا اور اسے پر قوت بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا۔
پروجیکٹ(پروجیکٹ کی مدت یکم جولائی دوہزار بائیس تا پانچ اگست دوہزار بائیس ہے ) کے آغاز سے ہی تینوں ٹیموں نے کام کو سنجیدگی سے لیا۔ان ٹیموں نے واٹر باڈیز سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ، ادبی، اے ایس آئی دفتر کا دورہ،شہری لوکل باڈیز (ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ،ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے وغیرہ)اور مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔طلبا نے واٹر باڈیز کا کئی مرتبہ دورہ کیا اور متعدد پہلوؤں سے فیلڈ سروے کا اور ڈاٹا کو جمع کرنے کا کام کیا۔ہر انٹرن نے اپنے روزانہ کے کام کی رپورٹیں اے آئی سی ٹی ای کو جمع کیں جب کہ آئی این اور نے واٹر باڈیز کی ہفتہ واری ترقی رپورٹیں جمع کیں۔
اسپیسیو۔ٹیمپورل انالیسس بتاتاہے کہ واٹر باڈیز کے آس پاس ناجائز قبضہ عام بات ہے اور بڑی تعدا د میں ہے ۔یہ واٹر باڈیز یا تو پانی سے خالی ہوچکے ہیں یا کوڑے وغیرہ کے ڈالنے سے پانی کافی نیچے چلا گیا ہے ۔
ان تاریخی ورثوں کو ابھی بھی محفوظ کیا جاسکتاہے اور انھیں پرقوت بنایا جاسکتاہے ۔ان آبی ذخائر کے احیا کے منصوبوں کی تجویز بھی پیش کردی گئی ہے ۔اس کے علاوہ سماجی سروکاروں اور ذمہ داریوں کے احساس کے لیے طلبا نے تعریف کی۔اس مشن نے روزمرہ کی زندگی کے مسائل کا حل ڈھونڈھنے میں بھی طلبا کی تخلیقیت کو مہمیز کیا ہے ۔
مشن کے حصے کے طور پر طلبا کے مطالعات کے ماحصل کے ڈیلورایبلز جمع کردیے گئے ہیں اور سرکار کے پورٹل پر تصاویراور اشتہارات میں دکھائے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

‘بھارت جوڑو’ یاترا میں تمام طبقات کے لوگ شامل ہوں گے : کانگریس

Next Post

ترقی میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ کا اہم تعاون: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
Next Post
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا

ترقی میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ کا اہم تعاون: شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.