بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے لوگوں میں گوناگوں خدشات پیدا ہوئے ہیں: سجاد غنی لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-19
in تازہ تریں
A A
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

سرینگر/19 اگست
جموںکشمیر پیپلز کانفرنس کے چےئرمین سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ غیر مقامی افراد کو جموں وکشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے متعلق الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے لوگوں میں گونا گوں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
لون نے کہا کہ مرکزی حکومت کو لوگوں میں پیدا ہونے والے ان خدشات کو دور کرنے کے لئے سچائی کو سامنے لانا چاہئے ۔
پی سی چیئر مین نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا”الیکشن کمیشن آف انڈیا کے عہدیداروں کے بیان نے ڈیکوگرافک مداخلت اور ڈیموگرافک تبدیلی کے خدشات کو بڑھا دیا ہے ہم ملک بھر میں رائج قوانین سے واقف ہیں لیکن یہاں جو بات اہمیت کی حامل ہے وہ قوانین کا اطلاق نہیں بلکہ قوانین پر عملدر آمد کرانے والوں کے ارادے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کا ایک سلسلہ جاری ہے اور غیر مقامی لوگوں کو یہاں ووٹ ڈالنے کا حق دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی لگتا ہے ۔
لون کا اپنے بیان میں کہنا تھا: ‘یہ (اعلان) جو تھوڑی بہت با اختیاری باقی رہ گئی تھی اس سے بھی بے اختیار ہونے کے خطرے سے کم نہیں ہے حقیقت جو ہمیں نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ پانچ اگست2019 کے بعد ہمیں ہر گذرتے دن کے ساتھ بے اختیار کیا جا رہا ہے اور بے اختیار کرنے والے ارباب اقتدار کے چہروں پر تھکن کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں جو ہمیں اپنے ہی وطن میں اجنبی ہونے کا احساس دلا رہے ہیں’۔
لون نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایسے انتخابات جن میں دھاندلیاں ہوئی ہیں کی ایک تاریخ ہے اور الیکشن کمیشن کا حالیہ بیان ان انتخابات کی یاد تازہ کرتا ہے ۔
پی سی سربراہ نے اپنے بیان میں کہا”امید ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرکے گذشتہ تین برسوں کے دوران کی جانی والی غلطیوں کو دور کرے گی لوگوں کا خیال ہے کہ مرکزی حکومت اپنی پرانی چالوں پر قائم ہے “۔
مرکزی حکومت اور یونین ٹریٹری انتظامیہ کو لوگوں کے خدشات دور کرنے کی پر زور اپیل کرتے ہوئے سجاد لون نے کہ حکومت کو اس سلسلے میں سچائی سامنے لانی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Next Post

کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیںہو گی :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی

کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیںہو گی :سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.