جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شاہنواز حسین نے آبروریزی کے الزام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-18
in قومی خبریں
A A
شاہنواز حسین نے آبروریزی کے الزام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے 2018 میں اپنے خلاف مبینہ عصمت دری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو برقرار رکھنے والے اس فیصلے کو جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے مسٹر حسین کے وکیل نے خصوصی ذکر کے دوران سابق مرکزی وزیر کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست کی۔ بنچ نے اگلے ہفتے اس معاملے پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
ہائی کورٹ کی جج جسٹس آشا مینن کی سنگل بنچ نے بدھ کو دہلی پولیس پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ عدالت نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا جو حکم دیا ہے وہ درست ہے ۔ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے مسٹر حسین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج، تین ماہ میں تفتیش مکمل کرنے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت تفصیلی رپورٹ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔
عدالت نے سابق مرکزی وزیر کی طرف سے دائر درخواست کو خارج کر دیا تھا، جس میں خصوصی جج کے 12 جولائی 2018 کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا، جس نے ایف آئی آر کے اندراج کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے احکامات کے خلاف ان کی نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
درخواست گزار حسین کے خلاف جون 2018 میں دہلی کی ایک خاتون کی طرف سے ایک شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 376 (ریپ)، 120-بی (مجرمانہ سازش) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت جرم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ بی جے پی لیڈر نے مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
شکایت کنندہ نے بعد میں عدالت میں ایک عرضی دائر کی جس میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی۔
ہائی کورٹ کے جھٹکے کے بعد بی جے پی لیڈر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی اسپیشل لیو پٹیشن میں دلیل دی کہ ہائی کورٹ اس حقیقت کو ذہن میں رکھنے میں ناکام رہی ہے کہ درخواست گزار کو غلط اور غیر قانونی طور پر خاتون شکایت کنندہ کی طرف سے ایک غلط مقصد کے ساتھ کیس میں پھنسایا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرایا

Next Post

حکومت کو اندھیرے میں رکھ کر روہنگیاؤں کو بسانے کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے : سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

حکومت کو اندھیرے میں رکھ کر روہنگیاؤں کو بسانے کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے : سسودیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.