جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیری پنڈت ہلاکت معاملہ: جنگجو کی مدد و اعانت کے الزام میں والد اور تین بھائی گرفتار، مکان منسلک:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-17
in تازہ تریں
A A
کشمیری پنڈت ہلاکت معاملہ: جنگجو کی مدد و اعانت کے الزام میں والد اور تین بھائی گرفتار، مکان منسلک:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/17اگست

جموں وکشمیر پولیس نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث جنگجو کے رہائشی مکان کو نہ صرف اٹیچ کیا ہے بلکہ ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کے الزام میں سرگرم جنگجو کے والد اور اُس کے تین بھائیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز شوپیاں میں کشمیری پنڈت سنیل کمار کی ہلاکت میں عادل وانی نامی جنگجو ملوث ہے اور عینی شاہدین نے بھی اُس کی شناخت کی ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز شوپیاں کے چھوٹی گام علاقے میں کشمیری پنڈت سنیل کمار اور اُس کے بھائی پر فائرنگ کرنے والے جنگجو کی شناخت عادل وانی کے بطور ہوئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ عینی شاہدین اور مہلوک سنیل کمار کے نزدیکی رشتہ داروں نے حملہ آور کی شناخت عادل وانی کے بطور کی جس کے بعد اُس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ عادل وانی نے کشمیری پنڈت اور اُس کے بھائی پر فائرنگ کے بعد اپنے گھر واقع کٹی پورہ شوپیاں میں پناہ حاصل کی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی رات کو کٹی پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر جوں ہی رہائشی مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو اسی اثنا میں عادل وانی نامی ملی ٹینٹ نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران وہاں ایک کمین گاہ کا پتہ چلا جہاں سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سرگرم ملی ٹینٹ کی مدد و اعانت کے الزام میں اُس کے والد اور تین بھائیوں کو حراست میں لے کر رہائشی مکان کو اٹیچ کرنے کے لئے قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

بتادیں کہ شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور قتل کے اس بھیانک واقعے میںملوث افراد کو انجام تک پہنچانے کا عوامی مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قاضی گنڈ میں جواہر ٹنل کے نزدیک بادل پھٹنے سے ایک عارضی خیمہ اور مویشی بہہ گئے

Next Post

جموں میں رہائشی مکان سے چھ نیم بوسیدہ لاشیں برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
جموں میں رہائشی مکان سے چھ نیم بوسیدہ لاشیں برآمد

جموں میں رہائشی مکان سے چھ نیم بوسیدہ لاشیں برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.