جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مہاراشٹر کابینہ میں توسیع ،شیوسینا-بی جے پی 9-9 وزراء کی شمولیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-10
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

ممبئی// مہاراشٹر میں آج یہاں ایکناتھ شندے کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے ۔ بی جے پی اور شندے کیمپ کے 9۔9 ایم ایل ایز نے حلف لیا ہے ۔ حلف لینے والوں میں بی جے پی سے چندر کانت پانل ، سد ھیر منکنٹیوار ، رادھا کرشناوکھے پاٹل ، گریش مہاجن ، سریش کھاڑے ، رویندر چوان ، منگل پر بھات لودھا، وجے کمار گاویت اور اتل ساوے شامل ہیں ۔ دوسری طرف شندے کی ٹیم سے دادا کھو سے ، ادے سآمنت ، گلاب راؤ پاٹل ، تانابی ساونت ، سنجے راٹھور اور سند یا مین جھو مرے اور عبدالستار نے ایکناتھ شندے کیمپ سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے دیگر شیو سینا ایم ایل ایز کے ساتھ مل کر ادھو حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا ۔ اس کے بعد 30 جون کو ایکنا تھ شندے نے خود وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈ ر دیویندر فڈنویس نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ۔ تب سے دونوں دور کنی کابینہ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ اس پر اپوزیشن مسلسل تنقید کر رہی تھی ۔ کہا جار ہا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے معاملے کو لے کر دیویندر فڑنویس اور شندے حالیہ دنوں میں کئی بار دہلی جاچکے ہیں ۔ آخر کار ریاست میں کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔
مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل اور شیوسینا جیسے معاملہ پر مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔
دریں اثنا نیشنلشٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کی رکن پارلیمان سپریا سولے نے منگل کو مہاراشٹر کابینہ کی توسیع پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ اس میں ایک بھی خواتین کو جگہ نہیں ملی۔ محترمہ سولے نے ٹویٹ کیا کہ ایکناتھ شندے کی حکومت میں خواتین کی مناسب نمائندگی ملنے کی امید تھی،لیکن ایک بھی خواتین کو موقع نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود کہتے ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے خواتین کا باختیار ہونا ضروری ہے لیکن 18میں سے کسی خاتون کو وزیر نہیں بنایا گیا۔
درین اثناء اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سید امتیاز جلیل نے کہا کہ اب اورنگ آباد میں پانچ وزیر ہیں دو کابینی (ڈاکٹر بھگوت کراڈاور راؤ صاحب دانوے )اور تین وزیر مملکت (عبدالستار،سندیپ بھمرے اور اتل ساوے ) آئیے ہم سب امید کریں کہ میرا ضلع اور مراٹھواڑاہ ترقی کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان چھوڑو تحریک کی 80 ویں سالگرہ پر ملک نے مجاہدین آزادی کو یاد کیا

Next Post

امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکہ کی نگاہ میں تمام افریقی ممالک مساوی ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.