(ایجنسیاں )
سرینگر؍۲۶نومبر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں جمعرات کو ایک مکان کی دیوار گرنے سے۳۵ سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایک اہلکار نے بتایا کہ کنزر کے لالپورہ علاقے میں ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں مذکورہ شخص اس کے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں اسے متعدد چوٹوں کے باعث جے وی سی اسپتال بمنہ سرینگر ریفر کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت محمد شفیع ملک ولد محمد شعبان ملک کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔










