جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

صرف اللہ جانتا ہے!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

تو صاحب اب بتائیے کہ کیا آپ مانتے ہیں… مان گئے ہیں کہ … کہ اللہ میاں جو جانتا ہے وہ کوئی اور نہیں جانتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں جانتا ہے ۔ سرما … اب کے سرما میں جب لوگوں کو گرما کا احساس ہوا تو… تو وہ پریسان ہوئے … یہ سوچ کر پریسان ہو ئے کہ اگر سرما ایسا ہے تو… تو گرما کیسا ہوگا ۔ یہ سوچ سوچ کر تو چلہ کلان میں ہی لوگوں کے پسینے چھوٹ گئے ۔ اور کئی ایک نے اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہو ئے کہا کہ اب کے گرما میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے … لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس جائیں گے… اور لیجئے صاحب ہم گرما … ہم موسم گرما کے بیچ میں ہیں … گرما کا نصف سے زیادہ حصہ بیت گیا ہے اور… اور اب ایک آدھ ماہ باقی ہیں… اور اللہ میاں کے نظام … نظام قدرت اور خدائی کو دیکھ لیجئے کہ … کہ اب کے گرما بڑا مہر بان رہا … ہاں کچھ ایک دن بڑے گرم رہے… گرمی کا زور کچھ ایک دنوں کیلئے ضرور رہا … لیکن مجموعی طور پر موسم گرما میں موسم اتنا گرما گرم نہیں رہا …جتنا اس کے گرما گرم رہنے کی گرما گرم باتیں کی جا رہی تھیں ۔ اس وقت بھی جب میں یہ کالم ضبط تحریر میں لارہا ہو ں بارشیں جا ری ہیں… ہلکی اور مدھم بارشیں … اور درجہ حرارت بھی اعتدال پرہے جبکہ مجموعی طور پر موسم بڑا معتدل ہے… اور ہاں راتیں بھی بڑی سہانی ہیں … میٹھی میٹھی ٹھنڈ … گرما میں ایسا موسم قسمت والوں کو ہی نصیب ہو تا ہے اور… اور ہم یقینا قسمت والے ہیں جو ہمیں ایسا موسم ملا… یقینا آپ بھی ہماری اس بات سے اتفاق کریں گے اور… اور وہ ’ماہر‘ بھی جو سرما میں گرما گرم موسم دیکھ کر پتہ نہیں کیا کیا کہہ رہے تھے…لیکن صاحب سچ تویہ ہے اور… اور سو فیصد سچ کہ …کہ اس کائنات کا جو خالق و مالک ہے وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اسے اپنی اس تخلیق کردہ دنیا… اس کائنات کو کیسے چلانا ہے … کب اور کہاں بارشیں بھیجنی ہیں اور… اور کب کہاں ان پر روک لگانی ہے… اُس کیلئے یہ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں کہ … کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو… تو وہ ہماری اس نا سمجھ ‘سمجھ کا ہے جسے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے کہ اللہ جو جانتا ہے وہ کوئی اور نہیں جانتا ہے … کوئی اور جان نہیں سکتا ہے اور…اور بالکل بھی نہیں جان سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جولائی میں جی ایس ٹی کی وصولی 28 فیصد بڑھ کر 1.49 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی

Next Post

قومی سلامتی کے مشیر کا پیغام واضح ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

قومی سلامتی کے مشیر کا پیغام واضح ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.