منگل, نومبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کشتواڑ واقعہ پر سیاست ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-17
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

          کشتواڑ میں دو اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کی ہلاکت کا واقعہ جہاں انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے، وہیں اس سانحے کے بعد بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی بھی باعث تشویش ہے۔ دو انسانی جانوں کا ضیاع ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ہلاکتوں کے اصل حالات اور ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔ تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی اس واقعہ کو سیاسی اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کسی بھی طور مناسب نہیں ہیں۔

          کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے دچھن میں بابی چند اور رشپال کمار کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد واقعہ کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی کے بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دونوں ایس پی اوز کو ددہشت گردوں نے نشانہ بنایا، جبکہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے اس امکان کا اظہار کیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دہشت گرد سمجھ کر گولیوں کا نشانہ بنایا ہو۔ ان کے مطابق دونوں اہلکار شہری لباس میں تھے اور واپسی کے دوران ان کی شناخت کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی ہوگی۔ ظاہر ہے کہ ان متضاد دعوؤں کی حقیقت صرف غیر جانبدارانہ تحقیقات سے ہی سامنے آسکتی ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے موقف کو حتمی حقیقت تسلیم کرنا درست نہیں ہوگا۔

          اس معاملے میں سب سے زیادہ قابل اعتراض بیان کشتواڑ کی بی جے پی ممبر اسمبلی شگن پریہار کا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ دونوں ایس پی اوز کی ہلاکت سے قبل وارون کے علاقے میں مساجد سے اعلانات کیے گئے تھے اور ہندوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے اکسایا گیا تھا۔ یہ ایک انتہائی سنگین الزام ہے جسے ٹھوس شواہد کے بغیر عوامی سطح پر پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔ کسی مذہبی ادارے کو تشدد یا دہشت گردی سے جوڑنے کے لیے محض شبہات اور قیاس آرائیاں کافی نہیں ہوتیں۔ ایسے بیانات سے مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان بداعتمادی پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

متعلقہ

جموں و کشمیر بینک کی بھرتی پالیسی

امتحانی نظام میں اصلاحات

          اسلامی مرکز مجلس شوریٰ کشتواڑ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جامع مسجد کشتواڑ کے امام مولانا فاروق احمد کچلو نے ممبر اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو وہ اس مسجد کی نشاندہی کریں جہاں مبینہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ مجلس شوریٰ نے ان سے الزام واپس لینے اور عوامی طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ کسی مذہبی ادارے کی ساکھ کو متاثر کرنے والے الزام کی تصدیق ضروری ہے۔ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو اس کے شواہد متعلقہ اداروں کے سامنے لائے جانے چاہئیں۔

          یہ بات فراموش نہیں کی جانی چاہیے کہ کشتواڑ ایک حساس علاقہ ہے جہاں مختلف مذہبی برادریاں طویل عرصے سے باہمی رواداری اور بھائی چارے کے ساتھ رہتی آئی ہیں۔ ماضی میں اس خطے نے تشدد اور دہشت گردی کے تلخ حالات دیکھے ہیں، لیکن مقامی آبادی نے سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ایسے میں کسی واقعہ کو بلا تحقیق مذہبی شناخت سے جوڑنا ان کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور کسی فرد یا گروہ کے عمل کی بنیاد پر پوری برادری کو مورد الزام ٹھہرانا ناانصافی ہے۔

          دوسری جانب کانگریس صدر طارق حمید قرہ کے بیان کو بھی احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر دونوں اہلکاروں کو غلط شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تاہم محض پارٹی کے ضلعی صدر سے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر کسی نتیجے تک پہنچنا مناسب نہیں۔ اسی طرح بی جے پی رہنماؤں کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تحقیقات سے پہلے کسی مخصوص طبقے پر بے بنیاد الزام تراشی کریں ۔ دونوں جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر حقائق سامنے آنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

          اس تناظر میں بی جے پی رہنما جہانزیب سرول کا اپنی ہی جماعت کی ممبر اسمبلی کے بیان پر اعتراض قابل توجہ ہے۔ انہوں نے مساجد کو قابل اعتماد شواہد کے بغیر ایسی سرگرمیوں سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ادارے عبادت اور روحانی رہنمائی کے مراکز ہیں اور ان کی حرمت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا یہ موقف درست ہے کہ تشدد کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، نہ کہ کسی مخصوص مذہبی برادری کو شبہات کی زد میں لایا جائے۔

          اب ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ اور تحقیقاتی ادارے اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔ دونوں اہلکاروں کی نقل و حرکت، ان کے لاپتہ ہونے کے حالات، سکیورٹی پوسٹوں پر موجود اہلکاروں کی معلومات اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر حقیقت سامنے لائی جائے۔

          کشتواڑ کو اس وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ امن، اتحاد اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی ضرورت ہے۔ دو اہلکاروں کی ہلاکت کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کے بجائے ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور حقائق سامنے لانے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ سیاسی رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات وقتی سیاسی فائدہ تو دے سکتے ہیں، لیکن ان سے معاشرتی ہم آہنگی کو پہنچنے والا نقصان دیرپا ہوسکتا ہے۔ امن اور بھائی چارہ کسی بھی خطے کا مشترکہ سرمایہ ہے اور اس کی حفاظت ہر سیاسی جماعت اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیکنالوجی ہمیں بتاتی ہے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں، جبکہ علومِ انسانی ہمیں سکھاتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے:ایل جی سنہا

Next Post

لداخ اور ہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

جموں و کشمیر بینک کی بھرتی پالیسی

2026-11-15
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

امتحانی نظام میں اصلاحات

2026-11-14
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بے گناہی کی قیمت اور انصاف کا تقاضا

2026-11-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

نجی اسکولوں کی ’من مانیاں‘ اور نئی وزیر تعلیم

2026-11-11
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

جموں و کشمیر بینک کی بھرتی میںعمر کی حد

2026-11-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

چنار کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری

2026-11-08
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

 اختلافات ’ختم‘، اب حکمرانی پر توجہ دیں

2026-11-07
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کیا این سی نے روح اللہ کو استعمال کیا؟

2026-11-05
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

لداخ اور ہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.