اتوار, نومبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

جموں و کشمیر بینک کی بھرتی پالیسی

اصل مسئلہ عمر کی بالائی حد ہے یا پھر ۶۰ فیصد زیزرویشن کوٹا ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-15
in اداریہ
A A
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

            جموں و کشمیر بینک کی جانب سے تقریباً۱۳۵۰ خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے جاری کردہ بھرتی نوٹیفکیشن پر جاری بحث کا محور بظاہر امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد۳۰ سال مقرر کیے جانے کا معاملہ ہے، لیکن اس پورے تنازعے کا سب سے اہم پہلو وہ ہے جسے سیاسی جماعتوں اور دیگر حلقوں نے نظرانداز کر دیا ہے۔

             مشتہر شدہ اسامیوں میں سے صرف۴۰ فیصد اوپن میرٹ کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ باقی۶۰ فیصد مختلف مخصوص زمروں کے لیے مختص رکھی گئی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس غیر معمولی تقسیم پر جس سنجیدگی سے بحث ہونی چاہیے تھی، وہ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

            اس معاملے کا ایک اور اہم پہلو آبادی اور ملازمتوں کے مواقع کا تناسب ہے۔ مختلف تخمینوں کے مطابق جموں و کشمیر کی تقریباً۷۰ فیصد آبادی جنرل کٹیگری سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ باقی۳۰ فیصد آبادی مختلف مخصوص زمروں میں آتی ہے۔ اگر اس تخمینے کو بنیاد بنایا جائے تو ایک دلچسپ اور غور طلب صورتحال سامنے آتی ہے۔ خطے کی تقریباً۷۰ فیصد آبادی کے لیے مشتہر شدہ اسامیوں میں صرف۴۰ فیصد اوپن میرٹ کے تحت دستیاب ہیں، جبکہ تقریباً۳۰ فیصد آبادی سے تعلق رکھنے والے مختلف زمروں کے لیے۶۰ فیصد نشستیں مختص ہیں۔ بلاشبہ اوپن میرٹ میں تمام زمروں کے امیدوار مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن آبادی کے تناسب اور نشستوں کی تقسیم کے درمیان اس فرق پر سوال اٹھانا ہر شہری کا حق ہے۔ آخر اس تناسب کا تعین کس بنیاد پر کیا گیا ہے اور کیا اس پر ازسرنو غور کی ضرورت نہیں؟

متعلقہ

امتحانی نظام میں اصلاحات

بے گناہی کی قیمت اور انصاف کا تقاضا

            جموں و کشمیر بینک محض ایک سرکاری دفتر یا انتظامی محکمہ نہیں بلکہ خطے کا ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے۔ اس ادارے کی بنیادی ذمہ داری عوام کی جمع پونجی کو محفوظ رکھنا، قرضوں کی فراہمی اور مالیاتی خطرات کا جائزہ لینا ہے۔ ان ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور میرٹ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

            یہی وجہ ہے کہ بینک کی بھرتی پالیسی میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کو محض ایک انتظامی فیصلہ قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تقریباً۱۳۵۰ ؍اسامیوں میں سے صرف۴۰ فیصد اوپن میرٹ کے لیے دستیاب ہونے کا مطلب ہے کہ ان نشستوں پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے لیے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ ان میں ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جو برسوں سے مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر روزگار حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ان نوجوانوں کے خدشات کو محض سیاسی پروپیگنڈا قرار نہیں دیا جا سکتا۔

            یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اوپن میرٹ کی نشستیں کسی ایک سماجی طبقے کی ملکیت نہیں ہوتیں۔ تمام زمروں کے امیدوار اپنی قابلیت کی بنیاد پر ان نشستوں پر منتخب ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح مخصوص زمروں کے لیے ریزرویشن کا مقصد تاریخی، سماجی اور تعلیمی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ اس مقصد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ریزرویشن کی شرح مقرر کرتے وقت آبادی کے تناسب، سماجی حالات اور ادارے کی پیشہ ورانہ ضروریات کو مناسب اہمیت دی گئی ہے؟

            اس تنازعے کا ایک افسوسناک پہلو سیاسی جماعتوں کا رویہ بھی ہے۔ بعض علاقائی جماعتیں ریزرویشن کے موجودہ تناسب کو میرٹ کے خلاف قرار دے رہی ہیں، لیکن ان کی توجہ بھی زیادہ تر عمر کی بالائی حد۳۰ سے بڑھا کر۴۰ سال کرنے کے مطالبے پر مرکوز ہے۔ یقیناً طویل عرصے تک بھرتی نہ ہونے کے باعث عمر کی حد میں مناسب رعایت کا مطالبہ قابل غور ہے، لیکن کیا۶۰ فیصد نشستوں کی تخصیص پر سوال اٹھانا بھی اتنا ہی ضروری نہیں؟ سیاسی جماعتوں کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے روزگار کے مواقع اور منصفانہ بھرتی کے نظام کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں یا صرف ایک مخصوص مطالبے تک اپنی جدوجہد محدود رکھنا چاہتی ہیں۔

            حکومت اور بینک انتظامیہ کو بھی اس معاملے کو محض سیاسی مخالفت سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہیں واضح کرنا ہوگا کہ۶۰ فیصد نشستوں کی تقسیم کے لیے کون سے معیارات اختیار کیے گئے، اس پالیسی کی قانونی اور انتظامی بنیاد کیا ہے اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ کس طرح لیا گیا ہے۔ بینک کے مفادات، ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور نوجوانوں کے روزگار کے مواقع کو سامنے رکھ کر اس پالیسی کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

            جموں و کشمیر بینک اس خطے کا ایک اہم معاشی اثاثہ ہے۔ اس کی پیشہ ورانہ ساکھ اور عوامی اعتماد برقرار رکھنا نہ صرف بینک انتظامیہ بلکہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ سماجی انصاف اور میرٹ ایک دوسرے کی ضد نہیں ہونے چاہئیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا متوازن نظام قائم کیا جائے جس میں محروم طبقات کو مناسب مواقع بھی ملیں اور اہل نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کا تاثر بھی پیدا نہ ہو۔

            آخر میں سوال یہی ہے کہ جب ایک خطے کی تقریباً۷۰ فیصد آبادی کے لیے صرف۴۰ فیصد نشستیں دستیاب ہوں اور باقی۶۰ فیصد نشستیں مختلف زمروں کے لیے مختص ہوں تو اس تقسیم کے جواز پر بحث کیوں نہ ہو؟ عمر کی بالائی حد پر احتجاج اپنی جگہ، لیکن بھرتی پالیسی کے بنیادی ڈھانچے پر خاموشی اختیار کرنا بھی مناسب نہیں۔

             میرٹ کا تحفظ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل، اداروں کی کارکردگی اور عوام کے اعتماد سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی شور سے آگے بڑھ کر اس بنیادی سوال کا جواب تلاش کیا جائے کہ کیا موجودہ بھرتی پالیسی واقعی منصفانہ مواقع اور متوازن نمائندگی کے تقاضے پورے کرتی ہے؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘

Next Post

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

امتحانی نظام میں اصلاحات

2026-11-14
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بے گناہی کی قیمت اور انصاف کا تقاضا

2026-11-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

نجی اسکولوں کی ’من مانیاں‘ اور نئی وزیر تعلیم

2026-11-11
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

جموں و کشمیر بینک کی بھرتی میںعمر کی حد

2026-11-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

چنار کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری

2026-11-08
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

 اختلافات ’ختم‘، اب حکمرانی پر توجہ دیں

2026-11-07
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کیا این سی نے روح اللہ کو استعمال کیا؟

2026-11-05
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

یہی تو جمہوریت کا حسن ہے

2026-11-04
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.