ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

اہم سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع‘سرینگر لہیہ شاہراہ بند

(ایجنسیاں )

متعلقہ

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘

کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

سرینگر؍۱۳ ؍نومبر

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کی صبح تک درمیانی سے شدید بارشیں ہوئیں، جبکہ وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں رات کے دوران تازہ برفباری ہوئی۔ اس کے علاوہ گریز اور کپواڑہ کے بالائی علاقوں، زوجیلا پاس اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں واقع مغل روڈ پر بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اہم سڑک رابطوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کرنے کے لیے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ادھر وادی کے میدانی علاقوں، بشمول گرمائی دارالحکومت سرینگر میں درمیانی سے شدید بارشیں ہوئیں، جن کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہمولہ میں۴۹ء۵ ملی میٹر، گلمرگ میں۴۰ء۶ ملی میٹر اور کپواڑہ میں۳۷ء۳  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے، تاہم اگلے۲۴ گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمے کے مطابق۱۵ سے۲۱ نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران زوجیلا درے پر تازہ برف باری کے بعد سرینگر،لیہہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت دونوں اطراف سے معطل کر دی گئی ہے۔ اونچی جگہوں پر برف باری کے تازہ دور کے بعد، بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے اپنی۱۲۲ روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعے، زوجیلا سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے قومی شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے برف صاف کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اگلے احکامات تک کسی بھی گاڑی کو شاہراہ کے دونوں طرف سے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یہ فیصلہ موجودہ موسمی حالات اور پھسلن کے چلتے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بی آر او کی ٹیمیں برف کو صاف کرنے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرینگر،لیہہ قومی شاہراہ پر اس وقت تک سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ حکام کی طرف سے اگلی ٹریفک ایڈوائزری جاری نہیں کی جاتی۔ ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس کا انتظار کریں۔

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘

Next Post

کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘
اہم ترین

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘

2026-11-14
کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟
اہم ترین

کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

2026-11-14
’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘
اہم ترین

’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘

2026-11-14
کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، لشکرکے دہشت گرد کی تلاش تیز
اہم ترین

کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، لشکرکے دہشت گرد کی تلاش تیز

2026-11-14
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 کم عمر لڑکیوں کے اغوا اور عصمت دری کے دو ملزم ایک سال بعد گرفتار

2026-11-14
جنوبی کشمیر میں تیندوے اور  ریچھ کے حملوں میں دو ؍افراد زخمی
اہم ترین

 اسکول بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر  ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی

2026-11-14
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

 پاکستان میں مقیم مبینہ ہینڈلر کی۸۱ لاکھ روپے مالیت کی جائیداد قرق

2026-11-14
کشتواڑ میں دو ایس پی اوز   کی ہلاکت کے بعد تین مطلوب  حملہ آوروں ۳۰لاکھ روپے انعام
اہم ترین

کشتواڑ میں دو ایس پی اوز  کی ہلاکت کے بعد تین مطلوب حملہ آوروں ۳۰لاکھ روپے انعام

2026-11-14
Next Post
کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.