منگل, نومبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کینسر کی۱۳۶۴ادویات کی  قیمتوں میں کمی، صارفین کو سالانہ ۳۵۴۰کروڑ روپے کی بچت متوقع

admin by admin
2026-11-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
ہندوستان میں مضر صحت دوا نیمسولائڈ پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی؍۹نومبر

            کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی۱۳۶۴؍ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں (ایم آر پی) میں نظرثانی پیر سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔

             اس اقدام سے صارفین کو سالانہ تقریباً۳۵۴۰ کرووڑ اور ۳۸ لاکھ روپے کی بچت ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔

متعلقہ

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت

کشمیر کی آبی پناہ گاہوں سے متعلق این جی ٹی نے تازہ رپورٹ طلب کرلی

            محکمہ ادویہ کے تحت کام کرنے والی نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے۱۳۷ کینسر مخالف ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں پر تجارتی منافع کی حد مقرر کی ہے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)، وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی۱۷؍ اکتوبر۲۰۲۶کو پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

            وزارت کے مطابق۸نومبر۲۰۲۶تک۸۵؍ دوا ساز کمپنیوں نے۱۲۱؍ادویات کے تحت آنے والی کینسر کی۱۳۶۴ مختلف ادویاتی مصنوعات کی نظرثانی شدہ خوردہ قیمتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

            وزارت کیمیکل و کھاد کے محکمہ ادویہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق۶۷۹ برانڈز کی قیمتوں میں۵۰ فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سب سے زیادہ قیمت میں۹۶ء۴۵فیصد تک تخفیف کی گئی ہے۔

            وزارت نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی کیمسٹ یا اسپتال کی فارمیسی نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت سے زائد رقم وصول نہیں کرسکتی۔

            بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین ادویات کے پیکٹ پر درج نئی قیمت، ’فارما صحیح دام‘ موبائل ایپلی کیشن یا این پی پی اے کی سرکاری ویب سائٹ (nppa.gov.in) کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

            وزارت نے مزید بتایا کہ اگر کسی کیمسٹ یا اسپتال کی فارمیسی کی جانب سے مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کی جاتی ہے یا قیمتوں سے متعلق کوئی دوسری شکایت ہو تو صارفین ’فارما جن سما دھان‘ پورٹل کے ذریعے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس نے لاپتہ کمسن لڑکی کو سرینگر سے بحفاظت بازیاب کرلیا

Next Post

جموںکشمیر میں۱۲نومبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان

admin

admin

Related Posts

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت

2026-11-10
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
اہم ترین

کشمیر کی آبی پناہ گاہوں سے متعلق این جی ٹی نے تازہ رپورٹ طلب کرلی

2026-11-10
’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘
اہم ترین

’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

2026-11-10
۱۰ جنوری تک ۱۰ تا ۱۲ ویں جماعتوں کے نتائج متوقع
اہم ترین

۱۰ جنوری تک ۱۰ تا ۱۲ ویں جماعتوں کے نتائج متوقع

2026-11-10
سردیوں میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات‘ کرگل میں آج ہڑتال کی کال
اہم ترین

سردیوں میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات‘ کرگل میں آج ہڑتال کی کال

2026-11-10
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بانہال میں قومی شاہراہ پر کار حادثہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

2026-11-10
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
اہم ترین

جموںکشمیر میں۱۲نومبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان

2026-11-10
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

پولیس نے لاپتہ کمسن لڑکی کو سرینگر سے بحفاظت بازیاب کرلیا

2026-11-10
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری

جموںکشمیر میں۱۲نومبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.