سرینگر؍ ۵ نومبر
سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں سائبر کرائم محکمہ کے افسران کا روپ دھار کر ایک شہری سے ۵۰ ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک عہدیدار کے مطابق پولیس کو ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ چار افراد نے سائبر کرائم محکمہ کے افسران ظاہر کرکے اس سے دھوکہ دہی کی۔
عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان نے شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی کے ذریعے ۵۰ ہزار روپے حاصل کیے۔
پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر ۱۳۹/۲۰۲۶ درج کی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










