سرینگر؍ ۵ نومبر
حکام نے بتایا کہ سرینگر کے پانتھ چوک علاقے میں سڑک کنارے بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے کے بعد ۳۵ سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص سرینگر کے پانتھ چوک میں اسمارٹ سٹی گیٹ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اسے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بعد ازاں متوفی کی شناخت مکیش شریواستو (۳۵) کے طور پر ہوئی، جو بہار کا رہنے والا تھا۔
ادھر، موت کے حالات سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔










