جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in کھیل
A A
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

آکلینڈ، 4 نومبر (یواین آئی) ارشدیپ سنگھ کے چار، گرنور برار کے تین اور انشول کمبوج کے دو وکٹوں کی شاندار گیندبازی کے بعد وراٹ کوہلی (74) اور کپتان شبھمن گل (37) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 56 گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ 22 رنز دے کر دو وکٹ لینے والے انشول کمبوج کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
186 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا اس وقت لگا، جب کائل جیمیسن نے روہت شرما کو بغیر کوئی رن بنائے کپتان مچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے کپتان شبمن گل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ کوہلی نے فیلڈنگ کے دوران بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کیچ پکڑے تھے۔ بارش کے باعث 11ویں اوور میں پہلی مرتبہ کھیل روکنا پڑا۔ اس وقت ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 سے زائد رنز بنا لیے تھے۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر ہندوستان کو 40 اوور میں 167 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا۔
اس کے بعد ایک بار پھر بارش شروع ہونے سے کھیل روکنا پڑا۔ دوبارہ کھیل شروع ہونے پر ہندوستان کے لیے 32 اوور میں 143 رنز کا نیا ہدف مقرر کیا گیا۔ دونوں بلے بازوں نے اس کے بعد جارحانہ انداز میں رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنی 80ویں نصف سنچری مکمل کی۔ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر نیتھن اسمتھ نے شبھمن گل کو آؤٹ کر دیا۔ گل نے 56 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔
اگلے ہی اوور میں جیکب ڈفی نے وراٹ کوہلی کو پویلین بھیج دیا۔ کوہلی نے 51 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسی اوور میں ڈفی نے اکشر پٹیل کو بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کر دیا۔ ہندوستان کو جب جیت کے لیے صرف سات رنز درکار تھے، تب ڈفی نے شریئس ایئر (15) کو بھی آؤٹ کرکے پانچواں جھٹکا دیا۔ شریئس نے 13 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ 23ویں اوور کی چوتھی گیند پر نمن دھیر نے چوکا لگا کر ہندوستان کو پانچ وکٹ سے کامیابی دلائی۔ نمن دھیر پانچ اور کے ایل راہل تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے تین وکٹ حاصل کیے، جبکہ نیتھن اسمتھ اور کائل جیمیسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 185 رنز پر سمیٹ دیا۔ ارشدیپ سنگھ نے پانچویں اوور میں ول ینگ (9) اور نویں اوور میں ہنری نکولس (9) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو ابتدائی کامیابیاں دلائیں۔ 15ویں اوور میں گرنور برار نے ٹم سیفرٹ کو پویلین بھیجا۔ سیفرٹ نے 43 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ برار نے 17ویں اوور میں ٹام لیتھم (3) کو اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر آؤٹ کیا، جبکہ ڈیرل مچل (28) 27ویں اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔
انشول کمبوج نے 27ویں اوور میں کپتان مچل سینٹنر (4) کو بولڈ کیا اور 29ویں اوور میں نیتھن اسمتھ (1) کو بھی آؤٹ کر دیا۔ 32ویں اوور میں ارشدیپ نے کائل جیمیسن (1) کو پویلین بھیجا۔ انہوں نے 36ویں اوور کی پہلی گیند پر گلین فلپس کو بھی اپنا شکار بنایا۔ فلپس نے 51 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ جیک ڈفی اور بلیئر ٹکنر نے آخری وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑے۔ 41ویں اوور کی دوسری گیند پر برار نے ٹکنر کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کی اننگز 185 رنز پر ختم کر دی۔ ٹکنر نے 23 گیندوں میں ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

Next Post

نیتن یاہو حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اسرائیل کی عرب جوائنٹ لسٹ اور ڈیموکریٹس متحد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
Next Post
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

نیتن یاہو حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اسرائیل کی عرب جوائنٹ لسٹ اور ڈیموکریٹس متحد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.