منگل, نومبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-03
in قومی خبریں
A A
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے سائنس دانوں اور انجینئروں کو اگلی نسل کے نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس-03 کو لے جانے والے جی ایس ایل وی-ایف18 راکٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اس مشن کو ہندوستان کے مقامی سیٹلائٹ نیویگیشن نظام ناوِک کو مضبوط بنانے اور اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خود انحصاری حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی ہندوستان کے خلائی سائنس دانوں کی لگن اور تکنیکی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا، این وی ایس-03 کو لے جانے والے جی ایس ایل وی-ایف18 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کے ہمارے سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارک باد۔
وزیر اعظم نے کہا،یہ مشن ہمارے مقامی سیٹلائٹ نیویگیشن نظام ناوِک کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ جدید صلاحیتوں سے لیس این وی ایس-03 اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خود انحصاری کی ہماری کوششوں کو آگے بڑھائے گا اور ایسی نیویگیشن خدمات کی فراہمی میں مدد کرے گا جن سے ہمارے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے خلائی سائنس دانوں کی لگن اور جدت طرازی مسلسل ملک کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔
یہ لانچنگ جمعہ کی رات 11 بج کر 51 منٹ پر آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے کی گئی۔ جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی-ایف18) نے 2,232 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ این وی ایس-03 کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (جی ٹی او) میں پہنچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے خلائی پروگرام نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی۔
یہ مشن جی ایس ایل وی کی 20ویں پرواز اور 2026 میں اسرو کی تیسری خلائی لانچنگ تھی۔ تقریباً 50 میٹر بلند تین مرحلوں والے اس لانچ وہیکل نے تقریباً 18 منٹ میں اپنا مشن مکمل کرتے ہوئے نیویگیشن سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔
این وی ایس-03 اسرو کے اگلی نسل کے نیویگیشن سیٹلائٹ سلسلے کا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ اسے ہندوستانی علاقائی سیٹلائٹ نیویگیشن نظام (آئی آر این ایس ایس) کی خدمات کو جاری رکھنے، ان کی درستگی بڑھانے اور اعتبار کو بہتر بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام عام طور پر ناوِک یعنی نیویگیشن ود انڈین کانسٹیلیشن کے نام سے مشہور ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

Next Post

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی کی ڈیزائر کی فروخت 35 لاکھ یونٹ سے تجاوز کرگئی

2026-11-03
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

’دفعہ۳۷۰کی منسوخی سے کشمیر ملک کے ساتھ متحد ہوا‘

2026-10-31
سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل
قومی خبریں

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

2026-10-30
Next Post
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.