سرینگر؍۲نومبر
کشمیر زون پولیس نے سڑکوں پر تحفظ یقینی بنانے کی مہم کے تحت گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تقریباً۳ ہزار معاملات میں کارروائی کی ہے۔
ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ اس دوران تقریباً۱۸۰۰گاڑیاں ضبط کی گئیں، جبکہ کشمیر زون کے دس اضلاع میں تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے۵۰۰ سے زائد اور ٹرپل رائیڈنگ کے۴۵۰معاملات بھی درج کیے گئے۔
پولیس ترجمان نے کہا’’۱۷؍اکتوبر سے اب تک تیز رفتاری، موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے اور شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے دیگر جرائم سمیت ٹریفک قوانین کی۳ ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔‘‘
پولیس کے مطابق سال کے آغاز سے ہی ٹریفک پولیس نے گاڑی چلانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کی مہم جاری رکھی تھی، تاہم اب قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی گئی ہے۔
۔۔۔۔(ایجنسیاں )









