ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دو سال گزر گئے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-17
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

پتہ ہی نہیں چلا، اور بالکل بھی نہیں چلا کہ ……. کہ یہ دو سال کیسے نکل گئے۔ جیسے دو سال نہیں، بلکہ دو ہفتے ہو گئے ہوں، جب لوگوں ……. کشمیر کے لوگوں نے گورے گورے بانکے چھورے، عمر عبداللہ کی ’ٹوپس‘ کی لاج رکھتے ہوئے انہیں اس کرسی پر بٹھا دیا، جس پر بیٹھنا بھی عمر عبداللہ الیکشن سے کچھ وقت قبل اپنی بے عزتی سمجھتے تھے۔آج دو سال سے عمر عبداللہ اسی کرسی پر بیٹھے ہیں …….  اب بھی اس پر بیٹھنا عمر عبداللہ اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں یا نہیں، ہم نہیں جانتے ……. اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو صرف ایک بات جانتے ہیں کہ اس کرسی پر براجمان ہوئے انہیں دو سال ہو گئے۔اور یہ دو سال ان کے یہ کہتے ہوئے گزر گئے کہ ہم یہاں ہفتوں اور مہینوں کا نہیں، بلکہ پانچ برسوں کا حساب دیں گے۔ اور یہ صحیح بھی ہے ……. لیکن اس سوچ میں اگر کوئی صحیح بات نہیں ہے تو وہ یہ کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ اور اس پارٹی کو شروع ہوئے دو سال ہو گئے، اور آئندہ کے تین سال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے ……. پلک جھپکتے ہی گزر جائیں گے، اور اللہ میاں کی قسم، ان صاحب کو خبر بھی نہیں ہو گی ……. کانوں کان خبر نہیں ہو گی۔اور جب ایسا ہو گا، دو جمع تین، پانچ سال مکمل ہوں گے تو ……. تو وزیر اعلیٰ صاحب کریں گے کیا ……. اور لوگوں سے کہیں گے کیا؟ کیا پھر سے ’ٹوپس‘ کی لاج رکھنے کی دہائی دیں گے، فریاد کریں گے یا کچھ اور؟یقیناً ابھی تین سال ہیں، لیکن لکھ لیجیے، ابھی لکھ لیجیے کہ جیسے یہ دو سال بیت گئے، تین سال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور عمر عبداللہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ……. بقیہ مدت کے دوران کشمیر میں دودھ کی نہریں بہیں گی اور نہ شہد کی ……. اور اس لیے نہیں بہیں گی، کیوںکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو ……. تو کم از کم ان نہروں کی کھدائی کا کام اب تک ……. پہلے دو برسوں میں مکمل نہ سہی، لیکن ……. لیکن شروع تو ہونا چاہیے تھا۔لیکن نہیں ہوا، اور بالکل بھی نہیں ہوا۔اور یہ بات عمر عبداللہ جانتے ہیں ……. مانتے ہیں یا نہیں، ہمیں نہیں معلوم، لیکن وہ جانتے ہیں، اسی طرح جس طرح آپ جانتے ہیں ……. یہ جانتے ہیں کہ پہلے کے دو سال عمر عبداللہ کی ’یہ نہیں ہے، وہ نہیں ہے‘ کی لن ترانیوں میں ہی گزر گئے، اور سو فیصد گزر گئے۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو سالہ دورِ حکومت: وعدوںاور عوامی توقعات کے درمیان عمر عبداللہ حکومت

Next Post

غیر قانونی کان کنی کا معاملہ  کان کنی افسران اور نجی افراد  کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

2026-10-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وقف بورڈ: ایک کنفیوژن

2026-10-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

2026-10-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
Next Post
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری

غیر قانونی کان کنی کا معاملہ  کان کنی افسران اور نجی افراد  کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.