اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دیہی ترقی کی وزارت اکتوبر سے شروع کرے گی دیہی ہنر مندی اسکیم کے تحت تربیتی پروگرام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-20
in قومی خبریں
A A
دیہی ترقی کی وزارت اکتوبر سے شروع کرے گی دیہی ہنر مندی اسکیم کے تحت تربیتی پروگرام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

ہندوستان نے کاپ-21 کے تمام موسمیاتی اہداف وقت سے پہلے حاصل کیے: مودی

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) دیہی ترقی کی مرکزی وزارت اگلے ماہ سے ملک کی بیشتر ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں دین دیال اپادھیائے-گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) 2.0 کے تربیتی بیچ شروع کرے گی جس کے تحت 3,57,112 دیہی نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق پہلے مرحلے میں اڈیشہ، میزورم، سکم، مدھیہ پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، اتر پردیش، پڈوچیری، کرناٹک، تلنگانہ اور بہار کے ساتھ تربیتی بیچز کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جائزہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جوائنٹ سکریٹری ہنر مندی اور ڈائریکٹر (ہنر مندی) نیز چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر ریاستی حکام کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
ان 14 ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں 31 دسمبر 2027 تک 3,57,112 دیہی نوجوانوں کو تربیت دینے کے منظور شدہ ہدف کے مقابلے میں، 34,920 دیہی نوجوانوں کے 1,164 بیچز اکتوبر 2026 میں اپنی تربیت شروع کریں گے۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 پورٹل کے مطابق، 24 ریاستوں/مرکزی علاقوں کی جانب سے 1,200 سے زائد پروجیکٹس کے لیے 5.6 لاکھ اہداف مختص کیے جا چکے ہیں۔ دیگر ریاستوں کو اہداف مختص کیے جا رہے ہیں۔ مرحلہ وار جائزہ میٹنگوں سے بیچز کے آغاز کے عمل میں تیزی آئے گی۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی مرکز کے تعاون سے چلنے والی اسکیم ہے، جو دیہی غریب نوجوانوں کو روزگار سے منسلک ہنر مندی کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس تربیت کا دورانیہ تین سے 12 ماہ تک ہوتا ہے۔ جائزہ میٹنگ میں ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کے نفاذ کے لیے ریاستوں/مرکزی علاقوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام 31 شریک ریاستوں/مرکزی علاقوں کو 2026-28 کی دو سالہ مدت کے لیے اہداف مختص کیے جا چکے ہیں۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے لیے کارروائی کا ایک اہم مرحلہ ہے اور نفاذ کرنے والی ریاستوں/مرکزی علاقوں سے پروجیکٹ کےنفاذ سے متعلق ایجنسیوں (پی آئی اے) کو ہدف کی تخصیص میں تیزی لانے اور مقررہ وقت کے مطابق بیچز شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاستوں/مرکزی علاقوں کو 31 اکتوبر 2026 تک تربیت شروع کرنے کے لیے پروجیکٹ امپلی منٹنگ ایجنسیوں (پی آئی اے) کو اہداف مختص کرنا یقینی بنانا ہے۔ ریاستیں/مرکزکے زیرانتظام علاقے تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں اور نفاذ کرنے والی 31 ریاستوں/مرکزی علاقوں سے اس وزارت کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اہل دیہی نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے پی آئی اے کو پانچ لاکھ سے زائد اہداف پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ زیادہ تر ریاستیں اکتوبر 2026 میں تربیت اور دیہی نوجوانوں کو متحرک کر پائیں گی۔
میٹنگ کے دوران اسکیم کی مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں حصہ لینے والی ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں نے اشارہ دیا کہ اکتوبر 2026 سے تربیتی بیچز کے آغاز کے ساتھ اخراجات میں اضافے کی امید ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وکسِت بھارت کے لیے خود اعتمادی، ملکی صلاحیت اور جامع ترقی پر زور: راجناتھ

Next Post

ڈاک محکمہ نے انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا، 30 ستمبر تک کی آخری تاریخ مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بن گئے
قومی خبریں

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

2026-09-20
آزاد تجارتی معاہدوں سے چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں اور ماہی گیروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں: مودی
قومی خبریں

ہندوستان نے کاپ-21 کے تمام موسمیاتی اہداف وقت سے پہلے حاصل کیے: مودی

2026-09-20
ڈاک محکمہ نے انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا، 30 ستمبر تک کی آخری تاریخ مقرر
قومی خبریں

ڈاک محکمہ نے انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا، 30 ستمبر تک کی آخری تاریخ مقرر

2026-09-20
’آپریشن سندورنے بھارت کی تکنیکی جنگی صلاحیت کو ظاہر کیا؛ افواج کو مستعد رہنا ہوگا‘
قومی خبریں

وکسِت بھارت کے لیے خود اعتمادی، ملکی صلاحیت اور جامع ترقی پر زور: راجناتھ

2026-09-20
قومی خبریں

خواتین کو تحفظ دینے میں معاشرہ اور حکومت دونوں ناکام: پرینکا

2026-09-20
قومی خبریں

ملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری کا الزام

2026-09-20
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’حسبِ توقع وہی پرانا ٹال مٹول‘: بحری تصادم پر پاکستان کا جواب مسترد

2026-09-19
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی کل ماحولیات اور آب و ہوا پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

2026-09-19
Next Post
ڈاک محکمہ نے انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا، 30 ستمبر تک کی آخری تاریخ مقرر

ڈاک محکمہ نے انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا، 30 ستمبر تک کی آخری تاریخ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.