جموں//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی۲۷۰کلو میٹر طویل سرینگر، جموںشاہراہ پر بدھ کے روز دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
ٹریفک حکام کے مطابق بدھ کے روز قومی شاہراہ پر رام بن کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ رام بن میں مہاد کے مقام پر شاہراہ کو، رک رک چٹانیں کھسک آنے کے بیچ، صاف کر دیا گیا اور ٹریفک کو آگے کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ درماندہ گاڑیوں کو دونوں طرف سے جانے کی اجازت دی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ یاترا گاڑیاں جو ادھم پور اور قاضی گنڈ میں پھنسی ہوئی تھی انہیں بھی دونوں طرف سے آگے جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز مہاد رام بن میں بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے بعد عملے کی جی توڑ محنت کے بعد سہ پہر کو ٹریفک کی نقل وحمل بحال کر دی گئی۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے ۔