سری نگر؍۱۷ ستمبر
جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نلن پربھات نے جمعرات کے روز کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان سے سرگرم دو مبینہ بدنام دہشت گردوں کی جائیدادیں منسلک کرنے کا حکم دیا۔
ڈی جی پی کی جانب سے منسلک کی گئی جائیدادیں کپواڑہ ضلع کے کچاما علاقے کے رہائشی عبدالمجید قریشی اور پرویز احمد قریشی کی ہیں۔
پربھات کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق عبدالمجید کی۱۰ کنال اور پرویز احمد کی۵ کنال اراضی منسلک کی گئی ہے۔
منسلک کی گئی جائیدادوں میں دو رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔تاہم ان دہشت گردوں کا تعلق کس تنظیم سے ہے، اس کی فوری طور پر معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔
۔۔۔۔۔۔ایجنسیاں










