بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-16
in قومی خبریں
A A
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) دہلی کیابینہ نے کشاؤ کثیر المقاصد پروجیکٹ کے سلسلے میں ہوئے اہم معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیرِ جل شکتی سی آر پاٹل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا کی صدارت میں منگل کے روز منعقدہ کیابینہ کی میٹنگ میں اس پروجیکٹ کو سالہا سال سے التوا میں پڑے معاملے کا حل قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستوں کے تعاون کی تعریف کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاہدے سے دہلی کو 109.9 ملین کیوبک میٹر (ایم سی ایم) اضافی پانی مل سکے گا، جس سے دارالحکومت میں پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یمنا میں ماحولیات کے لیے ضروری پانی کا بہاؤ بھی بہتر ہوگا۔
محترمہ گپتا نے کہا کہ پانی کی قلت دہلی کے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے اور کشاؤ پروجیکٹ کے آگے بڑھنے سے دارالحکومت کا آبی تحفظ مضبوط ہوگا نیز کم پانی والے وقت میں اضافی پانی دستیاب ہونے سے پینے کے پانی کی فراہمی کو استحکام ملے گا۔ انہوں نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان کی حکومتوں کا بھی تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشاؤ پروجیکٹ اپر یمنا بیسن کے اہم واٹر اسٹوریج پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔ ٹونس ندی پر بننے والے اس پروجیکٹ میں تقریباً 1,324 ایم سی ایم قابلِ استعمال واٹر اسٹوریج کی صلاحیت ہوگی۔ مانسون کے دوران دستیاب پانی کو ذخیرہ کر کے ضرورت کے مطابق کنٹرولڈ طریقے سے فراہم کیا جا سکے گا۔ اس سے دہلی کی مستقبل کی پانی کی ضروریات کو طویل مدتی بنیاد ملے گی نیز زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافے اور واٹر کنزرویشن کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشاؤ پروجیکٹ کی اہمیت صرف پینے کے پانی کی فراہمی تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ یمنا کی ماحولیاتی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ وافر مقدار میں پانی کے بہاؤ سے ندی کو نئی زندگی دینے اور ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پینے کے پانی، آبپاشی اور ہائیڈرو پاور کی پیداوار کے ساتھ ساتھ یمنا میں ضروری پانی کا بہاؤ یقینی بنانے کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہے۔ چھ ریاستوں کے درمیان بننے والی رضامندی سے سالہا سال سے التوا میں پڑے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کا راستہ صاف ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

Next Post

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
قومی خبریں

ورونا ایلیویٹڈ راہداری سے آسان ہوگا وارانسی کا ٹریفک نظام

2026-09-16
Next Post
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.