منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے ہندی: امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-15
in قومی خبریں
A A
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندی کسی زبان کی حریف نہیں، بلکہ ہندوستانی زبانوں کے درمیان دلی بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے۔
امت شاہ نے ہندی ڈے پر اپنے پیغام میں پیر کے روز کہا کہ ہندی کی ترقی تبھی با معنیٰ ہے، جب وہ تمام ہندوستانی زبانوں کے احترام، تحفظ اور فروغ کے ساتھ آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا لسانی تنوع اس کی کمزوری نہیں، بلکہ سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہر زبان اپنے ساتھ تاریخ، لوک روایت اور فلسفۂ حیات لے کر چلتی ہے۔ ہندی نے اسی تنوع کے درمیان بات چیت، رابطے اور ہم آہنگی کی زبان کے طور پر ملک کے مختلف طبقات اور برادریوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تحریکِ آزادی کے دوران سوراج، سودیشی اور سوبھاشا کے افکار نے قومی شعور کو نئی توانائی دی۔ آزادی کے بعد بھی ہندوستانی زبانیں قومی تعمیر، انتظامیہ اور ترقی کو عوام الناس تک پہنچانے کا ذریعہ بنیں۔ آئین ساز اسمبلی نے 14 ستمبر 1949ء کو ہندی کو ہندوستانی یونین کی سرکاری زبان کے طور پر قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبان کو تعلیم کے مرکز میں رکھتی ہے۔ اب انجینئرنگ اور میڈیکل کی پڑھائی ہندوستانی زبانوں میں ہو رہی ہے اور مسابقتی امتحانات بھی متعدد ہندوستانی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مسٹر امت شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں ہندی سمیت تمام ہندوستانی زبانیں تکنیکی ترقی کے سنہرے دور کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔ راج بھاشا ڈیپارٹمنٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی بھارتی ٹول ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت کو آسان بنا رہا ہے۔ وہیں، 8.27 لاکھ سے زائد اندراجات پر مشتمل ‘ہندی شبد سندھو’ ڈیجیٹل ڈکشنری معلومات کے تبادلے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے دنیا کی زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھنے کے ساتھ اپنی زبان نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے والدین سے بچوں کے ساتھ مادری زبان میں بات کرنے کا درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ زبان ہمیں اپنی ماں، مٹی، تاریخ اور ثقافت سے جوڑتی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے تمام لوگوں سے یہ عزم کرنے کی اپیل کی کہ ہندی اور تمام ہندوستانی زبانوں کو 2047ء تک وکست بھارت بنانے کے سفر کا ایک بااختیار ذریعہ بنایا جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

Next Post

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

2026-09-15
ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم
قومی خبریں

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

2026-09-15
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے
قومی خبریں

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

2026-09-15
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

2026-09-15
قومی خبریں

ڈی یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے پر دیویندر نے کیا استقبال

2026-09-15
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
Next Post
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.