منگل, اکتوبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شوٹ آؤٹ میں بیلجیم سے شکست، ہندوستان کا ہاکی ورلڈ کپ سفر آٹھویں مقام پر ختم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا

واورے (بیلجیم)، 29 اگست (یو این آئی) میزبان بیلجیم کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے شکست کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم آٹھویں مقام کے ساتھ ختم کی۔
مقررہ وقت میں مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔ ہندوستان کی جانب سے ابھیشیک نین نے ایک جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کیے۔ ہرمن پریت نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ گول کیے اور سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں مشترکہ طور پر سرفہرست رہے۔
میچ کے آخری لمحات میں ہرمن پریت سنگھ کے گول نے ہندوستان کو 3-3 سے برابری دلائی اور مقابلہ شوٹ آؤٹ تک پہنچ گیا، تاہم بیلجیم نے شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کرکے ساتواں مقام حاصل کیا، جبکہ ہندوستان آٹھویں نمبر پر رہا۔
اس میچ میں ہندوستان کے امت روہیداس نے اپنا 250واں اور مڈفیلڈر راجندر سنگھ نے 50واں بین الاقوامی میچ بھی کھیلا۔
دنیا کی نمبر دو ٹیم بیلجیم کی جانب سے رومن ڈوویکوٹ نے 22ویں، ہیوگو لاباؤشیئر نے 23ویں اور آرتھر ڈی سلوور نے 47ویں منٹ میں گول کیے۔ ہندوستان کے لیے ابھیشیک نین نے چھٹے منٹ میں جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 31ویں اور آخری یعنی 60ویں منٹ میں گول کیے۔
کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ گول کیے اور ارجنٹینا کے ٹوماس ڈومینے کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر سرفہرست رہے۔ اس میچ میں دفاعی کھلاڑی امت روہیداس نے اپنا 250واں جبکہ مڈفیلڈر راجندر سنگھ نے 50واں بین الاقوامی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
میچ کے آغاز میں بیلجیم نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم ہندوستان نے جلد ہی اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں برتری حاصل کرلی۔ من پریت سنگھ کے بنائے گئے موقع پر ابھیشیک نے مشکل زاویے سے گول کرکے ہندوستان کو 1-0 سے آگے کردیا۔
بیلجیم نے 22ویں منٹ میں رومن ڈوویکوٹ کے گول سے مقابلہ برابر کیا اور صرف ایک منٹ بعد ہیوگو لاباؤشیئر نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے میزبان ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔ وقفے کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کی اور ہرمن پریت سنگھ نے ڈریگ فلک کے ذریعے گول کرکے اسکور 2-2 کردیا۔
آخری کوارٹر میں بیلجیم نے ایک بار پھر برتری حاصل کی، لیکن ہندوستان نے ہمت نہیں ہاری۔ میچ ختم ہونے سے صرف 26 سیکنڈ قبل ہندوستان کو پینلٹی کارنر ملا اور ہرمن پریت سنگھ نے اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور میچ شوٹ آؤٹ تک پہنچ گیا۔
تاہم شوٹ آؤٹ میں بیلجیم نے زیادہ اعصاب شکن صورتحال میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 4-3 سے کامیابی حاصل کی اور ساتواں مقام اپنے نام کرلیا، جبکہ ہندوستانی ٹیم کو آٹھویں مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راؤنڈ گلاس گولف اکیڈمی کا شاندار غلبہ، گنتاس کور سندھو چیمپئن

Next Post

دہرادون ٹی-20 لیگ 2026 کے کپتانوں کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

میدوی دیف نے پال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا
کھیل

چھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے کٹ پار کیا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

دراوڑ، گِلکرسٹ اور مورگن ممبئی انڈینز کے کوچ کی دوڑ سے باہر

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

ڈنمارک کی واحد امید، اینڈرس اینٹونسن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
کھیل

ہندوستان کا ہدف تمغوں کی اپنی سابقہ ریکارڈ تعداد کو مزید بہتر بنانا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
Next Post

دہرادون ٹی-20 لیگ 2026 کے کپتانوں کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.